لاہور(کامرس رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں کپاس کی بوائی کا آغاز یکم اپریل سے ہو رہا ہے ۔پاکستان کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر آتا ہے اور ملکی مجموعی پیداوار کا قریباً80 فیصدپنجاب میں پیدا ہوتا ہے ۔کپاس اور اس کی مصنوعات کے ذریعے ملک کو کثیر زرِمبادلہ بھی حاصل ہوتا ہے ۔ کپاس کو ہماری ملکی معیشت میں اہم حیثیت حاصل ہے کیونکہ اس کا ہماری قومی GDP میں 1.5فیصد اور معیاری زرعی مصنوعات کی تیاری میں7فیصد حصہ ہے ۔اس اہم فصل کی بوائی مہم میں نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کیلئے خصوصی ہفتہ نشریات کا آغاز کر رہا ہے ۔