کراچی (کامرس رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی طلب بڑھنے کے باعث قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1.49 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے بڑھ گیا جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی ہوئی ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 1.49 روپے کے اضافے سے 156.93 روپے سے بڑھ کر 158.42روپے اور قیمت فروخت 157.13 روپے سے بڑھ کر 158.62 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 156 روپے سے بڑھ کر 157روپے اورقیمت فروخت 157 روپے سے بڑھ کر158روپے ہوگئی۔