لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسے کاشتکار جنہوں نے دھان، کپاس،مکئی اور کماد کے بعد گندم کو دوسرا پانی 80 تا90 دن بعد(گوبھ کے وقت)لگائیں جبکہ پچھتّی کاشت کیلئے پہلا پانی بوائی کے 25 تا30دن بعد(شاخیں نکلتے وقت) لگائیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گندم میں فاسفورسی کھادوں کے کم استعمال کے باعث گندم کی فصل پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ فاسفورسی کھادیں کم استعمال کرنے کی وجہ سے گندم کا پودا نرم اور سبز ہو جاتا ہے جس سے فصل گرنے اور بیماریوں کے حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ اس لئے ایسے کاشتکار جو گندم کی کاشت کے وقت فاسفورس کھاد کا سفارش کردہ مقدار میں استعمال نہیں کر سکے ۔