اسلام آباد (صباح نیوز)آئی ایم ایف کا سٹاف لیول وفد پاکستان میں پہنچ گیاہے ۔آئی ایم ایف وفد مختلف محکموں کی کارکردگی پر معلومات حاصل کرے گا ۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سٹاف لیول وفد کا بنیادی کام ہی مختلف محکموں کی کارکردگی کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ہے ۔ادھرقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور آئی ایم ایف مشن کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی اسدعمرکی صدارت میں اجلاس کی کارروائی بند کمرے میں ہوگی،اجلاس میں مشیرخزانہ بھی شریک ہونگے ۔یہ پہلا موقع ہے کہ پارلیمنٹ کی کسی قائمہ کمیٹی کا آئی ایم ایف کے ساتھ براہ راست اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں آئی ایم ایف کی ٹیم اپنے ادارے کے ڈائریکٹر جہاد ازعور کی قیادت میں شریک ہوگی۔اجلاس کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاہدے سے متعلق آگاہ کیا جائے گا ۔