اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر فواد چودھری نے ڈی این اے کٹس کی پاکستان میں مینوفیکچرنگ کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیٹی کی صدارت ڈاکٹر شعیب کریں گے ، ممبران میں شعبے سے وابستہ افراد ہونگے ، فواد چو دھری نے کہاکہ پاکستان میں فرانزک سائنس کو اہمیت نہیں دی گئی، فرانزک ثبوت حاصل کرنے میں کروڑوں کی لاگت آتی ہے ، چونیاں کیس میں ڈی این اے کے معاملے پر پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے پنجاب حکومت سے 10کروڑ روپے مانگے تھے ، ڈی این اے کٹس پاکستان میں مینوفیکچر ہونگی تو خرچہ کم ہوگا، خصوصی کمیٹی کا قیام ہونے جارہا ہے جو کٹس کی لوکل مینوفیکچرنگ پر کام کرے گی ، یہ کٹس بننے کے بعد فرانزک ایجنسیوں اور پولیس کو دی جائیں گی تاکہ فرانزک ثبوت اکٹھا کرنے میں کم سے کم وقت اور پیسہ لگے ۔