اسلام آباد ( آن لائن )وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے پروگراموں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک مجموعی طور پر 26 کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 7ارب 34 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اے جے کے میں جی ایس ایم نیٹ ورک کی بحالی کے لئے 9 کروڑ 49 لاکھ، گلگت بلتستان میں 15 سالہ پرانے او ایس پی کی تبدیلی کے لئے 80 لاکھ، اے جے کے میں 15 سالہ پرانے او ایس پی کی تبدیلی کے لئے 80 لاکھ، سی پیک کے تحت گلگت بلتستان اور قراقرم ہائی وے پر تھری جی اور فور جی سروس کی فراہمی کے لئے 12 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔