لاہور(کامرس ڈیسک)REDAP کمپنی کے ڈائریکٹر آپریشن بریگیڈیئر ( ر) عبیداللہ رانجھا نے کہا ہے کہ بزنس ایکسیلنس ایوارڈ اینڈ ایکسپو پاکستانی انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کے لیے بہترین پروگرام ہے ۔اچھی کمپنیز کو خراج تحسین پیش کرنے سے ان کے کاروبار میں اضافہ ہوتا ہے ۔پراڈکٹ کو پوری دنیا میں متعارف کرایا جاتا ہے ۔ REDAP کا بنیادی مقصد پاکستان میں کاروبار اور بزنس میں آسانیاں پیدا کرنا ہے ۔ بزنس ایکسیلنس ایوارڈ اور ایکسپو ستائیس، اٹھائیس اور انتیس دسمبر کو ایکسپو سنٹر لاہور میں ہوگی ۔ افتتاح گورنر پنجاب چوہدری سرور کریں گے ۔ ایکسپو میں اچھی کارکردگی والی کمپنیوں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔بیرون ملک سے سفیر ، کاروباری افراد، سول سوسائٹی اور عوام بھر پور شرکت کریں گے ۔فیمیلز کے لیے بہترین میوزیکل شو، بچوں کے لیے جدید تفریحی پلے لینڈ مفت فراہم کی جائے گی ۔ مشہو رکمپنیاں پراڈکٹ کو متعارف کرانے کے لیے سٹال لگائیں گی ۔