اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) گزشتہ مالی سال کے دوران متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں مجموعی طورپر 5.98 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ‘ موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی ذرائع سے رقوم کی ترسیل کیلئے اقدامات کے نتیجے میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرملک بھجوانے میں اضافہ کا رحجان سامنے آیاہے ۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2018-19 ء کے دوران متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 4.61 ارب ڈالر کازرمبادلہ ملک بھجوایا جو مالی سال 2017-18 ء کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.98 فیصد زیادہ ہے ۔ مالی سال 2017-18 ء کے دوران متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 4.358 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔جون کے مہینہ میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرکا حجم 476.57 ملین ڈالر رہا، گزشتہ سال جون میں یواے ای میں مقیم پاکستانیوں نے 345.31 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔