کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری( پی اے جے سی سی آئی) نے خطے میں امن اور استحکام کے لئے امریکہ اور طالبان کے مابین ہونے والے معاہدے کو ایک تاریخی معاہدہ قرار دیا ہے ۔ چیئرمین پی اے جے سی سی آئی زبیرموتی والا نے اس معاہدے کی ابتدائی اور حتمی شکل میں پاکستان کے کردارکو انتہائی قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں کی قربانیوں نے بالآخر افغانستان میں جامع اور پائیدار امن عمل کے راستہ اختیار کیا ہے ۔زبیرموتی والا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ افغانستان ناقابل فراموش مواقعوں کی سرزمین ہے اور اس مفاہمت کے عمل سے کئی دہائیوں کی جنگ اور افغان عوام کی پریشانیوں کا خاتمہ ہوگا اور دنیا کو حوصلہ افزا ہوگا کہ وہ افغانستان کو مستقبل کے سرمایہ کاری کے میدان کی حیثیت سے دیکھنے میں مدد ملے گی ، جس سے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔