اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی نجم سیٹھی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ۔ عدالت نے نجم سیٹھی کو 9اگست تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔عدالتی حکمنامے کے مطابق پروگرام روکنے کی استدعاپرسماعت جج محمد علی کرینگے ۔وکیل کے مطابق درخواست گزارپاکستان اورعالمی دنیامیں اچھی عزت اورشہرت رکھتاہے ۔ معروف قانون دان اور تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی عائلی زندگی کے بارے میں پراپیگنڈا کرنے پر سینئر صحافی نجم سیٹھی کے خلاف قانونی کارروائی کی، وزیراعظم نے انہیں نجم سیٹھی کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ جعلی خبروں کے حوالے سے کسی طور نرمی نہیں برتی جا سکتی۔
عائلی زندگی کے بارے پراپیگنڈہ: وزیراعظم کا نجم سیٹھی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ ،نوٹس جاری
اتوار 04 اگست 2019ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی نجم سیٹھی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ۔ عدالت نے نجم سیٹھی کو 9اگست تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔عدالتی حکمنامے کے مطابق پروگرام روکنے کی استدعاپرسماعت جج محمد علی کرینگے ۔وکیل کے مطابق درخواست گزارپاکستان اورعالمی دنیامیں اچھی عزت اورشہرت رکھتاہے ۔ معروف قانون دان اور تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی عائلی زندگی کے بارے میں پراپیگنڈا کرنے پر سینئر صحافی نجم سیٹھی کے خلاف قانونی کارروائی کی، وزیراعظم نے انہیں نجم سیٹھی کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ جعلی خبروں کے حوالے سے کسی طور نرمی نہیں برتی جا سکتی۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں اتوار 04 اگست 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں