Common frontend top

احسان الرحمٰن


تعلیمی سہولیات پر توجہ کی ضرورت


دس برسوں نے آفریدی کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے اسکا چھریرا بدن فربہی مائل اوربال بھی قدرے کم ہوچکے ہیں اور جتنے بھی ہیں ان میں بھی سفیدی کی زیادتی ہے۔ میں کبھی آفریدی کو دیکھتااور کبھی اس چمکتی ہوئی نئی نکور گاڑی کوجس سے وہ برآمد ہوا تھاآفریدی مجھ سے ویسے ہی محبت سے ملاویسے ہی گرمجوشی سے جپھی ڈالی اور اسی لب و لہجے میں حال چال پوچھا جس کی اشاعت ممکن نہیں ،میں نے بھی اس کی محبت کا جواب اسی ’’محبت ‘‘ سے دیا اوربیٹھک میں لے آیا،آفریدی کے ہاتھ میں ایک باسکٹ تھی
اتوار 23  اگست 2020ء مزید پڑھیے

’’ایک بلوچ نوجون کا شکوہ‘‘

بدھ 19  اگست 2020ء
احسان الرحمٰن
اسلام آباد میں شدید حبس کے بعد چلنے والی ہوا میں ریستوران کے باہر بیٹھنا بھلا لگ رہا تھا میں اپنے دوست کے ساتھ کھانا کھا کر اٹھنے کو تھا کہ تین موٹرسائیکلوں پر چھ نوجوانوں کو آتادیکھ کر میں چونک گیا ،میرے چونکنے کی وجہ انکا لباس اور لباس میں وہ مخصوص بلوچی گھیر دار شلوار یں تھیں جب انہوں نے موٹرسائیکلیں کھڑی کرکے بلوچی میں بات چیت شروع کی تو مجھ سے رہا نہیں گیا اور میں ان کے پاس چلا گیا’’شماچے حال ہے ؟ـ‘‘شستہ بلوچی لہجے میں حال پوچھنے پرپہلے تو وہ حیران ہوئے اور پھر مسکراتے
مزید پڑھیے


’’آخریہ چپ کیوں !‘‘

اتوار 16  اگست 2020ء
احسان الرحمٰن
لگ بھگ چار برس تو ہونے کو ہیں لیکن لگتا ہے یہ جیسے کل کی بات ہو ،بڑ ے سے ہال میںپچیس تیس افراد میزوں کے گرد کرسیاں ڈالے بیٹھے تھے اور سامنے ایک خوبصورت ترک نوجوان ترکی زبان میں ہم سے مخاطب تھا،یہ ترکی کا سرحدی شہر ریحانلی تھا جس کے دوسری طرف خون آشام بشار یوں نے غارت گری مچارکھی تھی ،شامی فوجوں کی کوشش تھی حکومت مخالف یا تو بارود کی بارش سے اپنی نسلوں سمیت جھلس جائیں یا پھر شام چھوڑدیں ،لاکھوں کی تعداد میں مجبور بے بس شامی گھر بار چھوڑ کر ترکی میں داخل
مزید پڑھیے


’’بے بس ارون دھتی اور مقدس غلاظت‘‘

اتوار 09  اگست 2020ء
احسان الرحمٰن
ذرا تصور کیجئے کہ کوئی آپ کے سامنے ایک جیتے جاگتے نہتے انسان پر فولادی راڈ مار رہا ہو،آپکے سامنے اچا نک آٹھ دس سفاک انسان کسی پر ٹوٹ پڑیں اسے زمین پر گرالیں اور پھر کوئی اس کا ہاتھ پکڑ لے اور کوئی ا پاؤں،اسے مخالف سمت میں کھینچ کر ادھیڑنے کی کوشش کریںایسے میں ایک انسان نما جانور ہاتھ میں ہتھوڑا لئے اس پر پل پڑے اس کی کہنی گھٹنے اور ہڈیوں پر فولادی ہتھوڑا برساتا چلا جائے ،توآپ کا ردعمل کیا ہوگا ؟؟ بے شک آپ جھگڑے فساد سے کتنے ہی دور رہنے والے ہوں لیکن کیا
مزید پڑھیے


’’جھوٹ کے پاؤں…‘‘

بدھ 05  اگست 2020ء
احسان الرحمٰن
مدعا عرض کرنے سے پہلے اس سرخی پر ایک نظر ڈالنے کی زحمت کیجئے گا۔ ’’جب سنہ 1967ء میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں انڈین سفارتخانے کا محاصرہ ہوا‘‘ نفس مضمون پڑھنے سے پہلے ہی سرخی میں لفظ ’’محاصرہ‘‘ قاری پر جارحانہ انداز میں حملہ آور ہوتا ہے او ر پھر پوری تحریر میں لکھاری یہ حملے جاری رکھتا ہے اگر پڑھنے والا حالات حاضرہ سے بے خبر اور جرائد و رسائل سے فاصلے پر رہنے والا ہو تو تحریر ختم ہونے سے پہلے ہی وہ چاروں شانے چت ہو کر اسکی منشاء کے مطابق رائے بنا چکا ہوگا ۔۔۔یہ تحریر ایک
مزید پڑھیے



’’ امام کعبہ اور پوپ اعظم ‘‘

منگل 04  اگست 2020ء
احسان الرحمٰن
میرے سامنے میدان عرفات میں فضیلۃ شیخ عبداللہ بن سلیمان خطبہ حج دے رہے ہیں وہ دعا گوہیں کہ اللہ تعالیٰ انسانوں کو وباؤں اور آفات سے دور رکھے وہ تقویٰ اختیار کرنے پر زور دے رہے ہیں وہ والدین سے حسن سلوک کی اہمیت بیان کر رہے ہیں اور بیویوںسے بہتر برتاؤ کی فضیلت بیان کررہے ہیں ۔میں اسکرین کے سامنے بیٹھا منتظر ہوں کہ کب فضیلۃ الشیخ میرے جذبات کو زبان دیتے ہیں کب وہ کشمیر،فلسطین ،روہنگیاکا نام لیتے ہیں وہاں کے مظلوموں کے لئے ہاتھ اٹھاتے ہیں میں منتظر ہوں اور میراانتظار بڑھتاجارہا ہے۔۔۔ چلیں جب تک خطبہ
مزید پڑھیے


’’کلین چٹ‘‘

هفته 01  اگست 2020ء
احسان الرحمٰن
پاکستان میں انٹیلی جنس سے وابستہ دو ہی افراد کووہ افسانوی شہرت ملی ہے جو شائد ہی کسی فلم اسٹار کے حصے میں بھی آئی ہو ایک تو جنرل حمید گل مرحوم تھے جن کے بارے میں آئی ایس آئی کے اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ اگر ہم موحد نہ ہوتے تواس وقت حمید گل صاحب کا بت پوج رہے ہوتے اور دوسرے سرخ و سپید چہرے والے پنج پیر کے فربہی مائل میجرعامر ہیں جو کبھی کاکول سے چھریرے بدن پر کلف لگی کڑک وردی اور چمکتے جوتوں کے ساتھ نکلے تھے لیکن کپتانی میں انہیں اپنی وردی
مزید پڑھیے


’’پڑی لکڑی ‘‘

پیر 27 جولائی 2020ء
احسان الرحمٰن
یہ دس اگست1999ء کادن تھاگھڑی کی سوئیاں سوا نوبجا ر رہی تھیں جب پاکستان نیوی کے فرانسیسی ساختہ طیارہ بریگیٹ نے پاک نیوی کے مہران ائیربیس سے اڑان بھری ،طیار ے میں پانچ افسر سمیت سولہ اہلکار سوار تھے ،یہ ایک معمول کی تربیتی مشق تھی ،یہ طیارہ سمندر پر آسمان کی وسعتوں بھارتی سرحد کے قریب لیکن اپنی فضائی حدود میں پرواز کر رہا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا جیٹ طیارے تیزی سے پرواز کرتے ہوئے اسکے قریب آئے ان طیاروں کے عزائم جارحانہ تھے لڑاکا جیٹ طیاروں میں سوار بھارتی ائیرفورس کے ہوا بازوںنے اپنے ائیر
مزید پڑھیے


بھارتی میڈیا کی منافقت

جمعه 24 جولائی 2020ء
احسان الرحمٰن
آج کل بڑے دنوں کے بعد بھارتی اور انٹرنیشنل میڈیا نے جماعت الدعوۃکے سربراہ حافظ محمد سعید کو ہیڈلائینز میں لے رکھا ہے اپنی گرفتاری سے پہلے حافظ صاحب ہر دوسرے تیسرے دن بھارتی میڈیا کی ہیڈلائینز میں ہوتے تھے اور یہ معمول کی بات تھی بھارتی ذرائع ابلاغ میں پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ پروپیگنڈہ آئی ایس آئی اور حافظ محمد سعیدہی کے عنوان سے ہوتا رہا ہے۔ ان کی گرفتاری کے بعد یہ سلسلہ قدرے تھم گیااور پڑوس کے میڈیا کی سب توپوں کا رخ پاکستانی حساس اداروں کی طرف ہوگیا۔دہلی کی جامع مسجد کے باہرکوئی پٹاخہ
مزید پڑھیے


’’کل بھوشن اور حسن اتفاق‘‘

پیر 20 جولائی 2020ء
احسان الرحمٰن
سمجھ نہیں آرہاکہ کل بھوشن جادیو کے لئے ہم اتنے جذباتی اور حساس کیوں ہو رہے ہیں ؟ کیا وہ گیارہ سال کالڑکا ہے جو بسنت میں پتنگیں لوٹتے لوٹتے غلطی سے سرحد پار کر بیٹھا یا وہ سرحدی گاؤں کے کسی اسکول میں پڑھنے والا نوبرس کا بچہ ہے جو کسی خوش رنگ تتلی کے تعاقب میں دوملکوںکے بیچ بچھی تقسیم کی لکیر عبور کر بیٹھا اور اب جیل میں دیوار سے ٹیک لگائے سر نیہوڑے روئے جارہا ہے ۔۔۔کل بھوشن اگرکوئی سادھو سنت ہوتا اور مہا بھارت پڑھ کر شری کٹاس راج مندر دیکھنے کی آشا سے بیکل
مزید پڑھیے








اہم خبریں