Common frontend top

عمر قاضی


سندھ اور ڈاکو راج


سندھی زبان کے مشہور لوک فنکار جگر جلال لاڑکانہ سے کشمور کی طرف جاتے ہوئے ڈرامائی طور پر اغوا ہو گئے۔وہ کسی پروگرام کے سلسلے میں وہاں جا رہے تھے جہاں عام طور پرلوگ نہیں جاتے۔ کیوں کہ وہاں دریائے سندھ کے کنارے پر موجود جنگل میں ڈاکو بستے ہیں۔ وہ ڈاکو عام طور پر وہاں کے مقامی لوگوں کو تنگ نہیں کرتے۔ وہ علاقے سے باہر کے لوگ اغوا کرکے لاتے ہیںیا وہاں پر اپنے شکار کے لیے جال بچھاتے ہیں۔ اس بار بھی ایسا ہی ہوا۔ جگر جلال نامی فنکار کو سندھ کے جنگلوں میں بسنے والے ڈاکوؤں
جمعه 23  اگست 2019ء مزید پڑھیے

بارش کے بعد تھر کا منظر

جمعه 16  اگست 2019ء
عمر قاضی
صحافیوں اور کالم نگاروں کے بارے میں اکثر یہ سوچا جاتا ہے کہ ہم کو اچھی چیزیں نظر نہیں آتیں۔ وہ بری خبروں کے منتظر رہتے ہیں۔ یہ الزام سچ نہیں ہے۔ صحافی اور کالم نگار نہ صرف اس معاشرے کا حصہ ہیں بلکہ اس معاشرے کا حساس حصہ ہیں۔وہ صرف بری خبروں سے متاثر نہیں ہوتے ۔ ان کو اچھی خبریں شاید دوسروں سے زیادہ بہتر محسوس ہوتی ہیں۔ اگر یہ بات سچ نہ ہوتی تو آج کا کالم سندھ میں ہونے والی بارشوں کے بعد کراچی سے لیکر حیدرآباد تک اور ٹھٹہ سے لیکر بدین تک ناقص نظام
مزید پڑھیے


اتحاد اورانتشار

جمعه 09  اگست 2019ء
عمر قاضی
قائد اعظم محمد علی جناح نے جن نکات پر چلنے کی ہدایت کی تھی ان میں پہلا نکتہ تھا ’’اتحاد‘‘۔ اتحاد ایک ایسی نعمت ہے جس سے کبھی کسی قوم کو محروم نہیں ہونا چاہئیے۔ ایک قوم اور ایک ملک کو اتحاد کی ہر وقت ضرورت رہتی ہے مگر قومی سفر میں کچھ موڑ ایسے آتے ہیں جہاں اتحاد کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ جس وقت کسی قوم کی سلامتی خطرے میں ہو۔ جس وقت ملکی سرحدوں پر دشمن سازشی حملوں میں مصروف ہوں۔ جس وقت دشمن فوجیوں کے بوٹوں کی آہٹ بغیر کان لگائے بھی سنی
مزید پڑھیے


بول میری مچھلی کتنا پانی؟

جمعه 02  اگست 2019ء
عمر قاضی
کراچی اور حیدرآباد والے دو چار برس بارش کی دعا نہیں مانگیں گے۔ سندھ کے دونوں بڑے شہروں کے باسیوں کو بڑا شوق تھا کہ وہ بادلوں کو برستے دیکھیں۔ ان کو معلوم نہیں تھا کہ وہ جن شہروں میں بستے ہوئے بارش کی دعا مانگ رہے ہیں وہ شہر لینڈ مافیا اور بلڈر مافیا کی ملی بھگت سے ایسی صورت اختیار کر چکے ہیں کہ بارش کی رحمت ان کی لیے زحمت بن جائے گی۔ گزشتہ دو دن کے دوران ہونے والی بارش نے ان جدید اور پرکشش مکانات اور فلیٹوں کی اصلیت کھول کر رکھ دی جس میں
مزید پڑھیے


زرداری اور سرداری

جمعه 26 جولائی 2019ء
عمر قاضی
کیا وہ صرف ایک سیٹ کی بات تھی؟ اگر گھوٹکی کے ضمنی انتخاب کا معاملہ ایک سیٹ تک محدود ہوتا تو بلاول بھٹو زرداری اپنی ذاتی اور سیاسی زندگی کے دس روز سکھر ڈویژن کو نہ دیتا۔ یہ وہ دن تھے جب آصف زرداری کی گرفتاری عمل میں آئی تھی اور فریال تالپور کا گھر سب جیل بن گیا تھا۔ مگر بلاول کو پھر بھی ہدایت تھی کہ وہ اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ سکھر میں ڈیرہ ڈال کر بیٹھ جائے۔ کیوں کہ وہاں سندھ کے سابق وزیر اعلی اور تحریک انصاف کے وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال
مزید پڑھیے



آگ میں پھول

جمعه 19 جولائی 2019ء
عمر قاضی
ہماری سیاست تو عرصہ دراز سے زوال کا شکار ہے اب ہمارا ادب بھی وادی زوال میں غروب ہوتا جا رہا ہے۔ پاک دھرتی کے پیارے شاعر حمایت علی کی وفات پر یہ خیال صرف اس دریدہ دل میں ہی نہیں بلکہ بہت ساری اداس آنکھوں کے آنگن میں اترا ہوگا۔ جن لوگوں نے حمایت علی شاعرکی کلام کو روبرو سنا ہوگا ان کو معلوم ہوگا کہ شاعری پڑھنے سے زیادہ سننے کی چیز ہے۔ اب تو ہمارے معاشرے میں وہ مشاعروں کی ثقافت بھی بجھتی جا رہی ہے جب شاعر اور پرستار تتلیوں تتلیوں اور جگنوئوں کی طرح دور
مزید پڑھیے


کراچی کب سوچے گا؟

جمعه 12 جولائی 2019ء
عمر قاضی
وہ کراچی اب کہاں جس کے دن رنگوں سے بھرے اور راتیں روشنیوں سے منور ہوتی تھیں۔وہ کراچی تو ساحل پر چہل قدمی جیسا تھا مگر اب وہ ساحلی شہر ہر طرح سے ایک سمندر بن چکا ہے۔انسانوں کا سمندر،ٹریفک کا سمندر اور جرائم کا سمندر۔ جس کراچی میں کبھی خوبصورت لوگ خوبصورت کتابیں خریدتے نظر آتے تھے، اب وہاں کپڑوں اور جوتوں کی دکانوں پر رش لگا رہتا ہے۔ کس قدر حسین ہوا کرتا تھا کراچی کا آسمان ،مگراب بلند عمارتوں نے اس آسمان کو چھپا لیا ہے۔ اب کراچی میں وہ مارو ماری اور قتل و غارت نہیں
مزید پڑھیے


سیاست اور محبت کا سنگم

جمعه 05 جولائی 2019ء
عمر قاضی
گذشتہ چند دنوں سے سندھ کے سوشل میڈیا میں ایک شور برپا رہا ہے، ایسا شور اس وقت پیدا ہوتا ہے جب غم اور غصہ آپس میں مل جائیں۔ یہ شور اس وقت پیدا ہوا جب کراچی میں جی ایم سید کی قدیم رہائش گاہ ’’حیدر منزل‘‘ کی جگہ پر اپارٹمنٹ قائم کرنے کے لیے کرینوں کی تصاویر فیس بک پر بار بار اپ لوڈ ہونے لگیں اور جئے سندھ تحریک کے کارکنوں میں نے شدید احتجاج کیا کہ ان کے قائد کی اس تاریخی عمارت کو نہ گرایا جائے۔ جی ایم سید کی وہ جگہ خاندانی وراثت کے طور
مزید پڑھیے


سندھ : گرم موسم اور سرد سیاست

جمعه 28 جون 2019ء
عمر قاضی
وہ اکیس جون کا دن تھا۔ اس دن بینظیر بھٹو کی سالگرہ تھی۔ ان کی سالگرہ کا کیک کہاں کاٹا گیا؟ اس بارے میں میڈیا کو کچھ بھی معلوم نہیں مگر اس دن بلاول بھٹو زرداری نے اپنے کندھوں پراپنے والد آصف زرداری کی آزادی کا بہت بڑا بوجھ اٹھایا تھا ۔ اس دن کی گرم شام کو مزید گرمانے کے لیے پیپلز پارٹی کے بڑے لیڈرز موٹر سائیکلوں پر نواب شاہ کے راستوں پر چلتے دکھائی دیے۔ اس دن پوری پارٹی اور خاص طور پر نواب شاہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے وزیروں؛ مشیروں؛ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی
مزید پڑھیے


کرپشن کا بھاری بوجھ اور بلاول کے کمزور کندھے

جمعه 21 جون 2019ء
عمر قاضی
جن دنوں پیپلز پارٹی بلاول کے کندھوں پر کرپشن کے مقدمات میں قید والد اور پھوپھی کی تحریک آزادی کا بوجھ رکھ رہی تھی؛ ان دنوں میں ترکی کی مشہور ادیبہ ایلف شفق کا نیا ناول 10 Minutes, 38 Seconds in this Strange Worldپڑھنے میں مصروف تھا۔وہ ناول پڑھتے اور ٹی وی دیکھتے مجھے بار بار خیال آ رہا تھا کہ ترکی کی مغرب زدہ ناول نگار اور پیپلز پارٹی کے نوجوان قائد میں کون سی چیز مشترک ہے؟ ایک طرف ایک ترک ادیبہ اور دوسری طرف پاکستان کا وہ نوجوان جس کو پڑھنے اور لکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں؛
مزید پڑھیے








اہم خبریں