Common frontend top

عمر قاضی


رحمت زحمت کیوں بنی؟


بارش تو رحمت ہوا کرتی ہے۔خاص طور پر ان انسانوں کے لیے جو تپتے ہوئے صحراؤں اور جلتے ہوئے میدانوں میں جیتے ہیں۔ ان انسانوں کی آنکھیں ہمیشہ آسمان پر لگی رہتی ہیں۔ وہ ہواؤں میں بارش کی بو سونگھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ موسم کا حال بتانے والی مشینیں تو اب ایجاد ہوئی ہیں۔ صحراؤں کے لوگ صدیوں سے سائنسی آلات کے بغیر بتا سکتے ہیں کہ بارش کب برسے گی؟ بادل کب گرجیں گے؟سندھ کے صحرائی علاقے تھر میں بہت سارے گمنام انسان آج بھی موجود ہیں جو کل ٹی وی پرموسم کی خبریں نہیں سنتے تھے اور
پیر 22  اگست 2022ء مزید پڑھیے

اداکارعامر خان اور بھارتی مسلمان

پیر 15  اگست 2022ء
عمر قاضی
لال سنگھ چڈھا بالی ووڈ کی اس نئی فلم کا نام ہے جس میں بنیادی کردار اس اداکار کا ہے جس کو فلمی میڈیا میں عام طور پر ’’مسٹر پرفیکٹ‘‘ لکھا؛ پڑھا اور بولا جاتا ہے۔ کیوں وہ بہت محنت کرتا ہے۔ وہ اپنے آپ کو کسی کردار میں ڈھالنے کی ہی نہیں بلکہ بھارتی فلم انڈسٹری میں وہ نئے نئے آئیڈیاز لانے کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔ جی ہاں! ہم اداکار عامر خان کی بات کر رہے ہیں۔ وہ عامر خان جن کی نئی فلم کے چرچے صرف ملکی میڈیا تک محدود نہیں۔ اس بار وہ جو نئی
مزید پڑھیے


تھر ڈیم کب بنے گا؟

پیر 08  اگست 2022ء
عمر قاضی
جب ملکی ترقی کے خوابوں کو سیاست ختم کرنے لگے تو بہت افسوس ہوتا ہے۔ آبی ذخائر اس ملک کے لیے خوابوں کے انبار ہیں جو ملک معاشی طور پر زرعی مزاج رکھتا ہے۔ جس ملک میں برف کے بجائے گرم پانی ہو۔ جس ملک میں پہاڑوں سے زیادہ میدان ہوں۔ اس ملک کو ترقی کرنے کے لیے اور کیا چاہیے؟ مگر ہمارے سیاستدان حکومتیں بنانے اور حکومتیں گرانے میں اس قدر مصروف ہیں کہ ان کی نظر اس طرف نہیں جاتی جس طرف ملکی خوشحالی کے خواب جل رہے ہیں۔ کیا اس میں کوئی شک ہے کہ اس ملک
مزید پڑھیے


بلوچستان میں بارش

پیر 01  اگست 2022ء
عمر قاضی
بارش نے مجموعی طور پر پورے ملک کو متاثر کیا ہے مگر جو حشر بارش کی وجہ سے ملک کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ پسماندہ صوبے کا ہوا ہے وہ سندھ کا بھی نہیں ہوا۔ کیوں کہ سندھ میں پھر بھی ایک برائے نام سرکار ہے۔وہ سرکار جو ویسے تو سوتی رہتی ہے مگر جب کسی بھی مسئلے پر میڈیا شور مچاتا ہے تو سائیں سرکار کو مجبور ہوکر اٹھنا پڑتا ہے۔ اس بار کراچی سے ووٹ لینے کے لیے پیپلز پارٹی نے جو گذشتہ دنوں کے دوراں کارکردگی دکھائی وہ قابل تعریف بھی ہے اور قابل
مزید پڑھیے


برسات کے موسم میں!

پیر 25 جولائی 2022ء
عمر قاضی
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا ایک مرحلہ مکمل ہوا۔ کیسے ہوا؟ کس طرح ہوا؟ وہ سب نے دیکھا۔ مگر اچھا یا برا جو کام تھا پورا ہوا۔ مگر سندھ میںبلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا گیا۔ حالانکہ اصل مقابلہ وہاںہونا تھا جہاں پیپلز پارٹی کے پاس اپنے وڈیرہ شاہی کا منظم نیٹ ورک نہیں ہے۔ جہاں دھاندلی اتنی آسانی سے نہیں ہو سکتی۔ دیہی سندھ میں لوگ سیاسی طور پر اتنے باشعور نہیں ہیں کہ وہ پیپلز پارٹی کی پرامن سیاسی مزاحمت کر پائیں اور اس سے پوچھیں کہ اس نے چودہ برسوں میں کیا کام کیا ہے؟ ہمارے
مزید پڑھیے



برسات کے موسم میں

پیر 18 جولائی 2022ء
عمر قاضی
کل کی بات ہے۔ سندھ پانی کی بوند بوند کو ترس رہا تھا۔ دریائے سندھ اترا ہوا تھا۔ کینالوں میں ریت اڑ رہی تھی۔ کسان پریشان تھے۔ وہ سوچ رہے تھے کہ اگر خشک سالی کا حال ایسا ہی رہا تو وہ فصل کس طرح بوئیں گے اور اگر فصل نہ بوئی گئی تو ان کے بچے کیا کھائیں گے؟ مگر زرداری کے خاندان کو یہ معلوم نہیں کہ کسان کے بچے برگر نہیں کھاتے۔ وہ روٹی کھاتے ہیں۔ وہ روٹی جو ان کے کھیتوں کے گندم سے بنتی ہے۔ جس میں ان کے خاندان کے پسینے کی خوشبو
مزید پڑھیے


سندھ کی بیٹیاں

پیر 04 جولائی 2022ء
عمر قاضی
مجھے معلوم نہیں اور شاید کسی کو معلوم نہیں کہ یہ الفاظ کس نے کہے تھے کہ ’’جنگ اور محبت میں سب جائز ہے‘‘ جب کہ نہ تو جنگ میں سب کچھ جائز ہوا کرتا ہے اور نہ محبت میں! اگر جنگ میں سب کچھ جائز ہوتا تو پروین شاکر کو یہ شعر کیوں لکھنا پڑتا ؟ جنگ کا ہتھیارطے کچھ اور تھا تیر سینے میں اتارا اور ہے ہر جنگ کے ہتھیار طے ہوا کرتے ہیں۔ مگر جب کوئی طے شدہ ہتھیار سے آگے بڑھ کر دوسرا ہتھیار استعمال کرتا ہے تو صرف سوال نہیں بلکہ اعتراض بھی بنتا ہے۔پاکستان میں
مزید پڑھیے


دستک

پیر 27 جون 2022ء
عمر قاضی
قومیں جب تاریخ کے بھنور میں پھنس جاتی ہیں،اس وقت ان کی مدد کرنے کے لیے صرف سیاسی لیڈر آگے نہیں آتے۔ سیاسی لیڈر بھی قوموں کے لیے اس وقت کارآمد ہوا کرتے ہیں جب قوموں کے دلوں اور دماغوں کو وہ عظیم انسان تیار کرتے ہیں جنہیں حکیم الامت کہا جاتا ہے۔ ہر قومی بیداری کے پیچھے ایک عظیم ذہن کی کاوش ہوا کرتی ہے۔ قیام پاکستان کے عظیم کارنامے کا سہرا ہم نے صرف قائد اعظم محمد علی جناح کے سر نہیں باندھا۔ اس تاریخ ساز کام میں اس عظیم انسان کا بھی ناقابل فراموش کردار تھا جس
مزید پڑھیے


سائیں! زخم پر نمک مت چھڑکیں

پیر 20 جون 2022ء
عمر قاضی
حکومت سندھ نے حالیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے وفاق سے مشاورت کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے بازاروں کو رات نو بجے اور شادی ہالوں کو رات گیارہ بجے بند کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ بجلی اور بجٹ کے بعد پیدا ہونے والی مہنگائی کو کنٹرول کیا جا سکے۔ مہنگائی کو اس طرح کنٹرول کرنا توبالکل ایسے ہے جیسے کبھی امیر لوگ برگر بچوں کے ساتھ ایک جیسے کپڑے پہن کر واک Walk کرکے ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سندھ کا بڑا مسئلہ یہ ہے ہمیں ایک سائیں کے بعد
مزید پڑھیے


سوشل میڈیا کے مقتولین

پیر 13 جون 2022ء
عمر قاضی
عامر لیاقت حسین اب ہم میں نہیں رہے۔ ان کی پوری زندگی جس طرح ڈرامائی انداز میں گذری ان کی موت بھی اس انداز سے ہوئی۔ وہ صرف پرکشش ہی نہیں بلکہ بیحد پراسرار شخصیت کے حامل تھے۔ ان کی موت پر اب تک پراسرایت کی پرچھائیاں لہرا رہی ہے۔ اگر ان کا خاندان اجازت دیتا اور ان کا پوسٹ مارٹم ہوتا تو ان کی موت کا سبب بھی سامنے آجاتا مگر اب اس راز پر پردہ خاک پڑ گیا ہے۔ انہیںعبداللہ شاہ غازی کے مزار کے صحن میں دفن کیا گیا۔ وہ ایک مقبول شخصیت تھے۔ ان کے چاہنے
مزید پڑھیے








اہم خبریں