Common frontend top

ملتان


پی ڈی ایم اپنی موت آپ مر چکی، اگلی حکومت بھی پی ٹی آئی بنائیگی: شاہ محمود

پیر 07 جون 2021ء
ملتان (سپیشل رپورٹر،92نیوزرپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی میرا مشن ہے ،بجٹ میں ریلیف ملے گا،پی ڈی ایم اپنی موت آپ مر چکی ،اس کا کوئی مستقبل نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 213 کے ایم پی اے بیرسٹر وسیم خان باروز ئی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں خطاب کے دوران کیا جس میں عامر باروزئی،جاوید باروزئی،میجر(ر) طارق خان،سابق ناظم آصف جانگلہ، مظہر عباس گردیزی،ملک اکرم چاون،حاجی مشتاق انصاری،ملک قاسم کھوکھر، اعجاز کھوکھر،ملک ربنواز درانہ،راؤناصر،رانا فرخ،ڈاکٹر پرویزو دیگر نے شرکت کی۔شاہ محمود قریشی
مزید پڑھیے


چوہنگ: ملزمان کی خاتون ، شجاع آباد میں ڈاکوؤں کی دلہن سے اجتماعی زیادتی؛ وزیرآباد : لڑکی جنسی درندگی کے بعدجاں بحق

جمعرات 27 مئی 2021ء
لاہور،ملتان،شجاع آباد، وزیرآباد ( کرائم رپورٹرز،) چوہنگ میں ملزمان کی خاتون اور شجاع آباد میں ڈاکوئوں کی دلہن سے اجتماعی زیادتی جبکہ وزیرآباد میں بھی لڑکی جنسی درندگی کے بعد جاں بحق ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ساندہ کی رہائشی خاتون گھر سے باہر کسی کام سے گئی تو دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد جہانگیر ، شکیل بٹ، میاں آصف ،رفاقت شاہ نے اسے زبردستی اغوا کرلیا اور شاہ پور چوہنگ کے علاقے میں ایک ڈیرے پر لے گئے جہاں پر پہلے سے بابا سجاول اور دو نامعلوم افراد موجود تھے جنہوں نے اسے اجتماعی
مزید پڑھیے


کورونا : اموات 19 ہزارسے متجاوز، پنجاب میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، رمضان بازار بند

بدھ 12 مئی 2021ء
لاہور،اسلام آباد، پشاور ،کوئٹہ،کراچی، نئی دہلی ،نیویارک ( جنرل رپورٹر ،اپنے رپورٹر سے ، خبر نگار خصوصی، خبرنگار ، سٹاف رپورٹر ، نمائندگان،92 نیوز رپورٹ،نیوز ایجنسیاں ) ملک میں کورونا سے اموات کی تعد 19 ہزارسے تجاوز کرگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید113 افرادجاں بحق ،3084 متاثر ہوگئے ۔ مجموعی اموات 19106 جبکہ متاثرین 864557 ہو گئے ،مزید4387 مریض صحتیاب ،فعال کیس78959 ہوگئے ، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران38883ٹیسٹ کیے گئے ۔ خیبر پختونخوا میں 24 ہلاکتیں ،413 مثبت کیس،بلوچستان میں 2افراد جاں بحق ، 121نئے کیس ،سندھ میں 12اموات ، 812مزید متاثر ہوگئے
مزید پڑھیے


کورونا:مزید78اموات، متحدہ عرب امارات کی پاکستان پر بھی سفری پابندیاں

منگل 11 مئی 2021ء

اسلا م آباد ،لاہور ،ملتان ،کراچی،پشاور،اوستہ محمد،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا نے پاکستان میں مزید78افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد18993ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.12فیصد رہی، کوروناکے 3447نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد861473ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد80375ہو گئی،4846مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل762105صحتیاب ہو چکے ۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبہ میں کورونا کے 1393نئے کیس سامنے آگئے اورمزید26مریضوں کی جان چلی گئی جبکہ اموات کی کل تعداد9058ہوگئی ۔
مزید پڑھیے


افغان امن سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے مصالحانہ کاوشیں جاری رکھیں گے :شاہ محمود

اتوار 02 مئی 2021ء
ملتان(سپیشل رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کو مزدور اور دیہاڑی دارطبقے کے مسائل کا ادراک ہے ۔ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ملک کی ترقی محنت کشوں کی ترقی سے وابستہ ہے ۔ وزیراعظم عمران خان مزدوراوردیہاڑی دار طبقے کیلئے دلی طور پرفکر رکھتے ہیں۔ ایسے طبقات کی زندگی میں تبدیلی لانا وزیراعظم کا مشن ہے ۔ مزدوروں کی تحریک ہر طرح کے امتیازات ‘ جبر اور حقوق کی پامالی کے خلاف جدوجہد کیلئے مشعل راہ ہے ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا
مزید پڑھیے



کورونا سے مزید 131 اموات،لاہور میں آج، کل مکمل لاک ڈاؤن: بھارت میں ریکارڈ4لاکھ سے زائد کیس رپورٹ

هفته 01 مئی 2021ء

لاہور، ملتان،اسلام آباد ،پشاور، کراچی ،کوئٹہ ، نئی دہلی ، نیویارک (رپورٹنگ ٹیم،نمائندگان، 92 نیوزرپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں)ملک میں کورونا کے مزید 131 مریض انتقال کر گئے جبکہ 5112 نئے کیس سامنے آگئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق مجموعی اموات 17811 جبکہ مصدقہ کیس820823 ہو گئے ۔ فعال کیس 91547اور تشویشناک مریضوں کی تعداد 5360 ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے ۔معروف اداکارہ مرینہ خان بھی کورونا کا شکار ہوگئیں۔پنجاب میں مزید 83 ہلاکتیں، 2296 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔لاہور میں 30 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 1086نئے کیس رپورٹ ہوئے
مزید پڑھیے


’’گھررہومحفوظ رہو‘‘ :عید پر 6چھٹیاں، پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند

جمعه 30 اپریل 2021ء
لاہور،اسلام آباد،پشاور، کراچی ، کوئٹہ ، نئی دہلی ، نیویارک (جنرل رپورٹر ، اپنے سٹاف رپورٹر سے ،کرائم رپورٹر،وقائع نگار، خبر نگار خصوصی ، خبرنگار، سٹاف رپورٹر،92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک،نمائندگان، نیوزایجنسیاں ) ملک میں کورونا وائرس کے مزید 151مریض انتقال کر گئے جبکہ 5480نئے کیس سامنے آگئے ۔ این سی اوسی کے مطابق مصدقہ کیس 815711جبکہ اموات 17680ہوگئیں،فعال کیس 89838ہوگئے ، 5263 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔پنجاب میں مزید103ہلاکتیں جبکہ 2674 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، صوبے میں مسلسل تیسرے روز ایک سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔لاہور میں مزید 34 مریض چل بسے ۔ لاہور 1302، ننکانہ42، قصور 55،
مزید پڑھیے


ملتان 34 ، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 3 ارب مختص؛ الگ سروس ٹربیونل ،ڈرگ کورٹس بنائینگے :بزدار

منگل 27 اپریل 2021ء
لاہور،ملتان(کامرس رپورٹر،سپیشل رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ عوام کے دیرینہ مطالبہ کو پوراکرتے ہوئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیادرکھ دیا۔ ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی تعمیر جلد شروع ہوجائے گی اور اس کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔بہاولپور میں بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ جنوبی پنجاب کو ماضی میں نہ صرف پسماندہ رکھا گیا بلکہ گمراہ کن اعداد و شمار کے ذریعے عوام کو دھوکہ دیا گیا۔ ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے اور ملتان ڈویلپمنٹ پیکیج کے اعلان
مزید پڑھیے


جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام سنگ میل کی حیثیت :فردوس عاشق

منگل 27 اپریل 2021ء
ملتان(سپیشل رپورٹر)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سرائیکی وسیب کے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے خواب کو عملی جامہ پہنانے آئے ہیں۔ ملتان ٹی ہا وس میں پریس کانفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد صوبے کے قیام میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سرائیکی لوگوں سے کیا گیا وعدہ پورا کررہی ہے ۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کی پسماندگی
مزید پڑھیے


سیکرٹریٹ آغاز،جنوبی پنجاب صوبہ بھی بنے گا:وزیراعظم

منگل 27 اپریل 2021ء

ملتان (سپیشل رپورٹر، سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کو نبی ﷺکی شان میں آزادء اظہار کے نام پر ہونے والی گستاخی سے تکلیف پہنچتی ہے ،تمام مسلمان ممالک کو ساتھ ملا کر مغرب کو باور کرائیں گے اور پھر بھی وہ باز نہ آئے تو ان کا تجارتی بائیکاٹ کرسکتے ہیں،پھر اس کا اثر بھی ہوگا،جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی شروعات ہوگئی ، جنوبی پنجاب صوبہ ضرور بنے گا اور اس کے لئے آئینی ترمیم لائیں گے ،پنجاب کے لوگ عثمان بزدار کی پانچ سالہ کارکردگی کو یاد
مزید پڑھیے








اہم خبریں