Common frontend top

ملتان


اپوزیشن عمران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ، حکومت مدت پوری کرے گی : شیخ رشید

اتوار 07 فروری 2021ء
ملتان (سپیشل رپورٹر)وزیر داخلہ و پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن عمران خان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتی انشائاللہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی عوامی مسلم لیگ کے کارکن میرے حقیقی بازو ہیں مجھے ملک عتیق جیسے کارکنوں پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی مسلم لیگ ضلع ملتان کے صدر ملک عتیق الرحمن کی قیادت میں ایک وفد سے راولپنڈی میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ خضر عباس ،چوہدری طیب ،محمد رمضان قریشی بھی ہمراہ تھے ملک عتیق الرحمن نے شیخ رشید
مزید پڑھیے


گورنر ہاؤس میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب: دنیا کو پیغام دیدیا پاکستان پہلے بھی کشمیریوں کیساتھ تھا،ہے اور رہیگا :بزدار

هفته 06 فروری 2021ء

لاہور،ملتان(کامرس رپورٹر،92 نیوز رپورٹ، سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر پر گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر چودھری محمد سرور، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سردار تنویر الیاس، عون چودھری ، مولانا عبدالخبیر آزاد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن،سیکرٹری اطلاعات و دیگر شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار، گورنر چودھری محمد سرور و دیگر شخصیات نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خطاب کرتے ہوئے
مزید پڑھیے


کورونا: مزید 56افراد جاں بحق ،ملک بھر میں ویکسی نیشن کا آغاز

جمعرات 04 فروری 2021ء
اسلام آباد ،لاہور ،ملتان ،نیویارک ( وقائع نگار، جنرل رپورٹر ،سپیشل رپورٹر ،ایجنسیاں ) کورونا کے باعث ملک بھر میں مزید 56مریض انتقال کر گئے جس کے بعد انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد11802تک پہنچ گئی ، 1384نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ49ہزار32تک پہنچ گئی ، ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہوگیا، وفاق میں اسد عمر نے افتتاح کیا، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی، پہلی ڈوز کے 21 دن بعد دوسرا انجکشن لگے گا ۔ این سی اوسی کی جاری تازہ ترین اعدادوشمار
مزید پڑھیے


کورونا کے وار پھر تیز: مزید63اموات، وزیراعظم نے ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا

بدھ 03 فروری 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، ڈسٹرکٹ رپورٹر، 92نیوز رپورٹ، بیورو رپورٹ، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید63افرادجاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد11746ہو گئی ، ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ویکسینیشن کا آغاز آج سے ہوگا ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ملک میں کورونا کے 1220نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد547648ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد33365ہو گئی،1881مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل502537صحتیاب ہو چکے ۔ترجمان پرائمری اینڈ
مزید پڑھیے


کورونا ایس اوپیز کے ساتھ تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

منگل 02 فروری 2021ء
لاہور،ملتان،پشاور(جنرل رپورٹر،نیوز رپورٹر ، صباح نیوز)کورونا کی دوسری لہر کے دوران لاک ڈائون اور موسم سرما کی تعطیلات کے بعد ملک بھر میں پرائمری و مڈل سکولز، کالجزاور یونیورسٹیزمیں بھی دوبارہ ان کیمپس تعلیمی سرگرمیوں، کلاسز کا آغاز کردیا گیا اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا پابند کیا گیا جبکہ لاہور کے سرکاری سکولوں سے ایک اور کیس سامنے آگیا اورمجموعی تعداد 11 ہوگئی ۔گزشتہ روزکراچی، لاہور، پشاور، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں نصف طلبہ کی حاضری کیساتھ تعلیمی ادارے کھلے ، باقی پچاس فیصد طلبہ کو آج بلایا جائیگا ۔ دوماہ سے
مزید پڑھیے



پی ڈی ایم حکومت کو گھر بھیجنے چلی تھی، اب اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی:شاہ محمود

پیر 01 فروری 2021ء
ملتان؍ اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍خصوصی نیوز رپورٹر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں جتنی جماعتیں اتنے بیانیے ، حکومت کو گھر بھیجنے چلی تھی اور اب اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے ،پی ڈی ایم کے اندر خاصی بے چینی ہے ،پارلیمنٹ میں عدم اعتماد تحریک لانے کا شوق پورا کرے ،ہم اور ہمارے حلیف تحریک عدم اعتماد کا سیاسی، جمہوری اور پارلیمانی انداز میں مقابلہ کریں گے اور انہیں شکست دیں گے ، کورونا ویکسین لینے پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین روانہ ہوگیا ، کل صبح اسلام آباد ائیر پورٹ پر
مزید پڑھیے


ڈینیئل پرل کیس، امریکہ نے ملزم حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا؛اسامہ کی نوازشریف کو مدد آن ریکارڈ:شاہ محمود

اتوار 31 جنوری 2021ء

ملتان(سپیشل رپورٹر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرپشن کو روکنا عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہے ، ہم کرپشن کے ذمہ دار افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی اورذمہ دارو ں کو بے نقاب کر رہے ہیں،ہم ہر اس ادارے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں جو کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی کررہا ہے ، پی ڈی ایم کے قول و فعل میں تضاد ہے ، پی ڈی ایم کہہ رہی ہے مناسب وقت پر استعفے دیں گے تو وہ وقت 2023ۂی ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کل میری امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن
مزید پڑھیے


کورونا سے مزید64اموات، ویکسین کی پہلی کھیپ کل پاکستان پہنچے گی: سیالکوٹ کا ہسپتال، پسرورکی عدالت سیل

جمعه 29 جنوری 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور،سیالکوٹ،ملتان ، کراچی، پشاور، کوئٹہ، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، ڈسٹرکٹ رپورٹر،92نیوزرپورٹ،بیورورپورٹ، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید64افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد11514ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ملک میں کورونا کے 1910نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد539387ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد33295ہو گئی،2147مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل494578صحتیاب ہو چکے ۔ کور ونا وبا کیخلاف بنائی گئی ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو پاکستان پہنچے گی جس کیلئے تمام انتظامات
مزید پڑھیے


کورونا :مزید 74 جاں بحق،لاہور سمیت 4 شہروں کے 21 نئے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون

جمعرات 28 جنوری 2021ء
لاہور،ملتان،اسلام آباد،جنیوا،نیو یارک ، ماسکو، نئی دہلی،جنیوا (جنرل رپورٹر،سپیشل رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ،نیوزایجنسیاں،اے ایف پی)ملک بھر میں مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 74مریض انتقال کر گئے جس کے بعدجاں بحق مریضوں کی تعداد11450تک پہنچ گئی ۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1563نئے کیسز سامنے آئے ،متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 تک پہنچ گئی ۔این سی اوسی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کوروناکے 4 لاکھ 92 ہزار207 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں فعال کیسز کی تعداد33820 تک پہنچ گئی، تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2165 ہے ۔
مزید پڑھیے


بلاول نے عمران کو وزیراعظم مانا تو عدم اعتماد کی بات کی، اب سلیکٹڈ کہنا چھوڑ دیں:شاہ محمود

پیر 25 جنوری 2021ء
ملتان (خبر نگار) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم غیر فطری اتحاد تھا جو دن بدن بکھرتا جا رہا ہے ، بلاول بھٹو نے عمران خان کو آئینی وزیراعظم تسلیم کر کے ہی عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا ، اب سلیکٹڈ کہنا بند کریں، نئے امریکی صدر جوبائیڈن کی پالیسیاں ہماری سوچ کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں، انہیں بدلتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کام کرنا ہوگا، ہم پاکستان کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بنا رہے ہیں، براڈ شیٹ معاملہ ہمیں سابقہ حکومتوں سے ملا ،مہنگائی کی ذمہ دار پچھلی حکومتیں
مزید پڑھیے








اہم خبریں