Common frontend top

ملتان


وادی نیلم : برفانی تودہ گرنے سے خاتون ،5 بچے جاں بحق، ٹریفک حادثات میں14 ہلاکتیں

جمعرات 25 مارچ 2021ء
مظفر آباد،اسلام آباد،چاغی،پشاور،فقیر والی(مانیٹرنگ ڈیسک،سپیشل رپورٹر، سٹاف رپورٹر، صباح نیوز، نامہ نگار) برف کا تودہ مکان پر گرنے اور مختلف ٹریفک حادثات میں 5 بچوں سمیت 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے سرگن میں رہائشی مکان برفانی تودے کی زدمیں آگیا،5بچے اورخاتون ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئے ۔ تفتان قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار میں ہونے والے تصادم میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین اور چاربچوں سمیت 7افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔لیویز کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے تفتان
مزید پڑھیے


سکول ایجوکیٹرز،اے ای اوز کا چوتھے روز بھی دھرنا جاری

منگل 23 مارچ 2021ء
لاہور،ملتان(جنرل رپورٹر )پنجاب بھر سے آئے ہوئے سکول ایجوکیٹرز اور اے ای اوز کا دھرنا وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے سامنے چوتھے روز بھی جاری ہے ۔ایک بار پھر وزیر تعلیم کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ڈیڈ لاک پیدا ہوچکا۔وزیر تعلیم مراد راس نے 9 اپریل تک کا وقت مانگا لیکن اساتذہ نے زبانی یقین دہانی سے انکار کردیا۔اساتذہ نے کہا کہ ایک طرف وزیر تعلیم مذاکرات کررہے ہیں اور دوسری طرف اساتذہ کی برطرفیاں شروع کردی گئی ہیں۔علاوہ ازیں پنجاب کے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ کیلئے کل 24 مارچ کو لاہور پہنچنے کی کال
مزید پڑھیے


پی ڈی ایم مفاد کی جنگ لڑ رہی :عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام سے جھوٹ بولا:سراج الحق

پیر 22 مارچ 2021ء
ملتان (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام سے جھوٹ بولا اور مدینہ کی ریاست بنانے کا دعوی کرنے والوں نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کا تحفہ دیا ،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ، غریب کو بجلی کے بلوں سے مارنے کی سازش کی جا رہی ہے ، ہمیں نیا پاکستان نہیں بلکہ خوشحال پاکستان چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہا ر امیر جماعت اسلامی نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم
مزید پڑھیے


ڈی سی آفس ملتان میں تقریب، کورونا ایس او پیز نظرانداز

اتوار 14 مارچ 2021ء
ملتان(سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا ہے ۔کورونا کی تیسری لہر کو شدید قرار دیتے ہوئے ایک طرف تو میرج ہال ، تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز کو بند کیا جارہا ہے تو دوسری طرف ڈپٹی کمشنر آفس میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑاتے ہوئے تقاریب کا سلسلہ جاری ہے ۔ پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے ڈی سی آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت ندیم قریشی ، ممبران صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اخترانصاری، سلیم لابر طارق عبداللہ ، ڈپٹی کمشنر قمرالزمان قیصرانی ، اے
مزید پڑھیے


مخالفین 2023ء تک انتظار کریں:عثمان بزدار،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی پربرہمی

پیر 08 مارچ 2021ء
لاہور،ملتان،بہاولپور(سپیشل رپورٹر،نمائندہ 92 نیوز،92نیوزرپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مخالفین 2023تک انتظار کریں۔عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے اور میں اپنے مشن کی تکمیل کے لئے آخری حد تک جاؤں گا ۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے عوامی مسائل فوری حل نہ کرنے اورفلاح عامہ کے منصوبوں میں تاخیر پر متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کی اورمحکموں کے سیکرٹریزکو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مقامی ایم این اے کے بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے ملتان گئے اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مختلف محکموں
مزید پڑھیے



کاٹن ، پولیسٹر اور دیگر دھاگوں کی قیمتیں آسمان پر،ایکسپورٹرز سر پکڑ کر بیٹھ گئے

منگل 02 مارچ 2021ء
ملتان (سرفراز انصاری سے )کاٹن ، پولیسٹر ، سٹیپل ، اکلیرک سمیت دیگر دھاگوں کی قیمتیں اچانک آسمان کو چھونے لگیں ۔ آرڈرز کی لاگت بڑھتے دیکھ کر ایکسپورٹرز سر پکڑ کر بیٹھ گئے ۔ کپڑا بنانے کیلئے دھاگہ نہ ملنے پر پاورلومز مالکان کی بھی نیندیں اڑ گئیں ۔ بڑی مارکیٹوں میں دھاگے کی فروخت غیر علانیہ بند ہونے سے پنجاب کی لاکھوں لومز بند ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ۔ پنجاب حکومت نے اگر مافیا کیخلاف بروقت کارروائی نہ کی تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز میں دھاگے کی قیمتوں
مزید پڑھیے


بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کررہیں:شاہ محمود

پیر 01 مارچ 2021ء
ملتان(این این آئی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں کرپشن کے خاتمے اور نظام کی شفافیت اور تبدیلی کیلئے پر عزم ہیں،حکومت سینیٹ میں اوپن بیلٹ کرکے ایک شفاف نظام کی بنیاد رکھنا چاہتی ہیں،کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کچھ بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں،وہ قوتیں پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ قوتیں ملک کو
مزید پڑھیے


عوام پناہ مانگنے لگے ، پی ٹی آئی کا سونامی بدنامی میں بدل گیا: سراج الحق

اتوار 28 فروری 2021ء
ملتان (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ حکومتیں وعدوں کے باوجود پانچواں صوبہ نہیں بنا سکیں۔ پی ٹی آئی کا سونامی بدنامی میں بدل گیا اور اب اختتامی سفر پرچل پڑا ہے ۔ ملک کو کرونا وائرس یا حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے زیادہ نقصان پہنچااس کا فیصلہ تو وقت کرے گا، مگر یہ واضح ہو گیا ہے کہ قوم اب پی ٹی آئی کے سونامی سے پناہ مانگنے لگی ہے ، لوگ وائرس سے کم اور حکمرانوں سے زیادہ خوفزدہ ہیں۔ کوئی شک نہیں سونامی اور کرونا اللہ
مزید پڑھیے


آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2سال مکمل؛طیاروں کی گھن گرج میں بھارت کو وارننگ

اتوار 28 فروری 2021ء

اسلام آباد ،راولپنڈی،ملتان (سپیشل رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ ) سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، کسی بھی مہم جوئی کا فوری جواب دیا جائے گا۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوسال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں ایئرہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایئر چیف مجاہد انور خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ فلائی پاسٹ میں جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے حصہ لیا۔ طیاروں کی گھن گرج سے فضا گونج اٹھی
مزید پڑھیے


کورونا: مزید 36 جاں بحق، لاہور کے 7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون

اتوار 21 فروری 2021ء
لاہور؍ ملتان؍ اسلام آباد (جنرل رپورٹر؍ اپنے سٹاف رپورٹر سے ؍ سپیشل رپورٹر؍ صباح نیوز)پاکستان میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید36 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد12563تک پہنچ گئی۔24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 1340نئے کیسز سامنے آئے ہیں،وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ69ہزار846تک پہنچ گئی، فعال کیسز کی تعداد24081 ہے ۔نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ روز 3 اموات ہوئیں۔پنجاب میں مزید 19 اموات ہوئیں اور 534 نئے کیسز سامنے آئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا سے انتقال کرنے والے مریضوں
مزید پڑھیے








اہم خبریں