اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے نیب ملک کا واحد ادارہ ہے جس نے اپنے قیام سے اب تک بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 864ارب روپے برآمد کئے ہیں۔ نیب افسران ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ نہ صرف اپنا قومی فرض سمجھتے ہیں بلکہ نیب بد عنوانی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے کیونکہ بدعنوانی تمام برائیوں کی ماں ہے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب قومی ادارہ ہے جس کا کسی سیاسی جماعت گروپ اور فرد سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اس کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے ۔