اسلام آباد(صباح نیوز)بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بیساکھی تقریبات کے موقع پر سالانہ میلے میں شرکت کیلئے بھارتی سکھ یاتریوں کو 2200 سے زائدویزے جاری کئے ہیں ۔یہ میلہ رواں ماہ بارہ سے اکیس اپریل تک پاکستان میں ہوگا ۔ دفترخارجہ کے مطابق یہ ویزے 1974 کے مقدس اور مذہبی مقامات کے دوروں کے بارے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدے کے تحت جاری کئے گئے ۔نئی دلی میں جاری کئے گئے یہ ویزے ان تقریبات میں شرکت کے لئے دیگرممالک سے آنیوالے سکھ یاتریوں کے علاوہ ہیں۔اڑھائی ہزارسے زائدسکھ بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے اگلے ماہ واہگہ کے راستے پاکستان پہنچیں گے ۔بھارت سے آنے والے سکھوں کو اپنے مذہبی تہوار میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کیلئے پاکستان ریلوے بارہ سے سترہ اپریل تک نوخصوصی ٹرینیں چلائے گی۔