نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ حد بندی کمیشن کا کام مکمل ہونے کے بعدجموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرائے جائیں گے ۔ لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہمیں جموں و کشمیر کو صدر راج کے تحت رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔جموں و کشمیر میں پہلے پنچایتی انتخابات ہوں گے ، پھر اس کے بعد حد بندی کی مشق ہوگی، جس کے بعد اسمبلی انتخابات ہوں گے ، اور پھر جموں و کشمیر کی ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔پنچایتی انتخابات مکمل ہو چکے ہیں جبکہ حد بندی کاکام مکمل ہونے کے قریب ہے ، حد بندی کمیشن کا کام مکمل ہونے پر ہم سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد انتخابات کرائیں گے ۔ یاد رہے جموں و کشمیر میں جون 2018 سے صدر راج نافذ ہے جبکہ مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو جموں وکشمیر کی خصوصی حے ثے ت ختم کر دی تھی۔