بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہایک خوبصورت چین کی تکمیل ہونے والی ہے ۔ حیاتیاتی نظام کے تحفظ اور اس کی بنیادی بہتری کے لیے کثیرالمدتی کوششوں کی ضرورت ہے ۔ چینی میڈ یا کے مطا بق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے بیجنگ میں رضاکارانہ شجرکاری کی سرگرمی میں حصہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے وہ مسلسل 10 سال سے شجرکاری میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ نہ صرف ایک خوبصورت چین کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنا ہے بلکہ یہ پورے معاشرے ، خاص طور پر نوجوانوں کے دلوں میں ماحولیاتی تحفظ کے بیج بونے کے مترادف بھی ہے ۔ ہر ایک کو ماحولیاتی تحفظ پر عمل کرنے اور اس کو فروغ دینے والا بننا چاہیے ، تاکہ ہمارے وطن کا آسمان مزید نیلا ،پہاڑ مزید سبز ، پانی مزید شفاف اور حیاتیاتی ماحول مزید بہتر ہوجائے ۔شی جن پھنگ نے زور دیا کہ سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چین میں حیاتیاتی تحفظ کو جامع طور پر مضبوط بنایا جا رہا ہے اور ایک خوبصورت چین کی تکمیل ہونے والی ہے ۔