کولمبو (صباح نیوز)سری لنکا میں معاشی بحران شدت ختیار کرگیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 50روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 75روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا دیوالیہ ہونے کے قریب ہے ، سری لنکا میں چینی کی قیمت 290روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ چاول 500روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔یہیں نہیں پائوڈر دودھ کا 400 گرام والا پیکٹ 790روپے میں دستیاب ہے۔سری لنکا میں تیل، خوراک، چینی، دال، کاغذ اور ادویات سمیت نقل و حمل کے آلات درآمد کی جاتی ہیں جبکہ سری لنکا کے پاس صرف 15دنوں کے لیے یہ ضروری اشیا درآمد کرنے کے ڈالر باقی رہ گئے ۔صورتحال یہاں تک پہنچ گئی کہ سری لنکا کے پاس امتحانات کا پرچہ دینے کے لیے بھی کاغذ اور سیاہی باقی نہیں ۔سری لنکا میں پیٹرول 254روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جارہا جبکہ ڈیزل176 روپے فی لیٹر کا ہوگیا۔ سری لنکا کی حکومت نے پیٹرول پمس اور گیس سٹیشنوں پر فوج کو تعینات کردی۔سری لنکا کے دارالحکومت میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ صدر گوٹابیا راجاپکشا کے گھر باہر سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا اور گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس نے ہجوم کو منشتر کرنے کیلئے گولی چلا دی۔یہ واضح نہیں ہو سکا کے گولیاں ربڑ کی تھیں۔گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔مظاہرین کی جانب سے صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا۔