لاہور(کامرس رپورٹر)اکیڈیمک ریسرچ کا زیادہ فوکس سوشل اور انڈسٹریل ایشوز کی طرف ہو نا چاہئے ، ان تمام ممالک نے تیزی سے ترقی کی جن کی ریسرچ، اکیڈیمیا کو انڈسٹری سے لنک کر دیا گیا، ان خیالات کا اظہار مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، بزنس مین، شرکاء نے لاہور چیمبر میں منعقدہ یونیورسٹی، انڈسٹری لنکجز راونڈ ٹیبل سیشن میں کیا۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمان عزیز چن، سابق صدر میاں مصباح الرحمٰن، ڈاکٹر شائستہ سہیل، ڈاکٹر اکرم شیخ، ڈاکٹر سید منصور سرور، ڈاکٹر نسیم احمد، ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، جنرل شہزاد سکندر، عبدالرشید لون، ڈاکٹر کوثر اے ملک، ڈاکٹر شاہد رضا،مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکائ،لاہور چیمبر کے ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔اس موقع پرلاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ اس سیشن کے انعقاد کا مقصد ہائر ایجوکیشن کمیشن کو انڈسٹری کی مستقبل کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے ۔