Common frontend top

عبدالرفع رسول


شہبازاورالیاس کے مابین تکرار نقصان دہ


یہ بات پلے باندھ لینی چاہئے کہ پاکستان اورآزاد کشمیر کی قیادت میں کسی بھی طرح کی نونک جھونک ،تکراریاسیاسی رسہ کشی نقصان دہ ہے اوراسے جونقصان ہوگا دونوں اس کے متحمل نہیں ہوسکتے۔5دسمبر2022سوموار کومنگلا یونٹ 5 اور 6 کی امریکی تعاون سے تجدید کاری کی تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے درمیان تکرار ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے ۔پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کئی مرتبہ بولنے کی کوشش کی۔ شہباز شریف کے
اتوار 11 دسمبر 2022ء مزید پڑھیے

امریکہ بھارت مشترکہ فوجی مشقیں !!

بدھ 07 دسمبر 2022ء
عبدالرفع رسول
بھارت اور امریکہ نے حال ہی میں بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈکے بلند ترین پہاڑوں پر 10,000 فٹ کی بلندی پر ’’یدھ ابھیاس‘‘کے نام سے چین کی سرحد سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر فوجی مشقیں کیں ۔بھارت اور امریکہ نے جس علاقے میں مشترکہ مشقیں کیںیہ وہ علاقہ ہے جہاں 2020ء سے دونوں ممالک کے مابین نہایت کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ چین نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میںوادی گلوان پر قبضے کے بعداس پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ چین نے بنکرز بنائے ہیں اور کئی مستقل تعمیرات کی ہیں۔ اب وہ اسے چھوڑ
مزید پڑھیے


قطرکیخلاف بھارت اسرائیل جاسوس نیٹ ورک بے نقاب

اتوار 20 نومبر 2022ء
عبدالرفع رسول
سعودی اخبارالعربیہ اردوایڈیشن میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ قطر نے بھارتی بحریہ کے آٹھ افسران کوگرفتار کیا ہے ۔ان پراسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے کاالزام ہے۔سب سے پہلے اسرائیلی میڈیا نے ان اطلاعات کو سامنے لاتے ہوئے کہا کہ قطر کے دارالحکومت میں30 اگست2022 کو مبینہ طور پر بھارت کے آٹھ نیوی افسران اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میںپکڑے گئے۔اس کے ساتھ ہی بھارتی انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس اورہندوستان ٹائمز نے بھی اپنی رپورٹس میں کہاکہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں گرفتارشدگان’’گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز‘‘ نامی کمپنی میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات تھے۔یہ کمپنی قطر
مزید پڑھیے


لندن کوہی پاکستان کا دارالحکومت قراردیں

بدھ 16 نومبر 2022ء
عبدالرفع رسول
ان کا یہ کہنا صریح جھوٹ کہ’’ ان کامرنا جینا وطن اوراہل وطن کے ساتھ ہے‘‘ ۔اگریہ سچ ہوتاتوپھر یہ اپنے وطن ،اپنے لوگوں سے دورجا کر زندگی بسر نہ کرتے ۔ یہ کسی المیے سے کم نہیںکہ پاکستان کے سیاست کاراپنے وطن کوچھوڑ کریورپ اورامریکہ سدھارجاتے ہیں۔ان کااپنا وطن چھوڑنا اوراپنے بال بچوں کے ساتھ یورپ میں عیاشیاں منانے پران کی حب الوطنی پرملین سوال اٹھتے ہیں۔ان کا اپنا وطن چھوڑ کر چلے جانے اوران کے عمل وکردارسے ثابت ہوتاہے کہ پاکستان کے ساتھ ان کاکوئی قلبی اوردلی محبت تھی اورنہ ہے ۔ جسے اپنے وطن سے پیار ہوتا
مزید پڑھیے


صحافتی ذمہ داریاں اوروطن عزیزپاکستان

اتوار 13 نومبر 2022ء
عبدالرفع رسول
قلم کی شہنشاہیت ہر دور میں مسلم رہی ہے اور لوح وقلم کا تذکرہ ہمیں یقین دلا رہا ہے کہ قلم، علم وآگہی کا وسیلہ ہے۔ قلم کی اہمیت ہر زمانے میں سکہ رائج الوقت کی سی رہی ہے۔ یہ قلم جب قرطاس ابیض پر خونِ جگر سے موتی پِروتا ہوا نظر آتا ہے تو اس کی شان اور نکھر جاتی ہے ۔تاریخ کے کھنڈرات میں قلم کے ایسے نشانات درج اور ایسے نقوش ثبت ہیں کہ جنہیں دیکھ کر عقل کو پسینہ آ جاتا ہے، دماغ محو حیرت نظر آتاہے اور دل کی دھڑکنیں کپکپانے لگتی ہیں۔ صحافت نے
مزید پڑھیے



علامہ اقبالؒ اورکشمیر

هفته 12 نومبر 2022ء
عبدالرفع رسول
9نومبرکوعلامہ اقبال کا یوم پیدائش منایا گیا اس دن کی مناسبت سے کئی پروگرام منعقد ہوئے اوعلامہاقبالؒ کی حیات پرروشنی ڈالی گئی۔حضرت علامہ اقبالؒ کی کشمیر سے انسیت اورمحبت کاتقاضا ہے کہ آج کے اس کالم میں اس پر بھی روشنی ڈالی جائے ۔ کشمیرہمیشہ علامہ اقبالؒ کی نظروں میں رہاکیونکہ یہاں کی رعایا مسلمان تھے اور وہ ایک ہند ڈوگرہ کے زیر تسلط تھے۔ اہل کشمیر کے دور غلامی کی تاریک پرچھائیوں کے آر پار ان کی عقابی نظروں نے بغاوت اور انقلاب کے دھارے دریائے جہلم کی لہروں سے پھوٹتے ہوئے دیکھے تھے۔ علامہ اقبالؒ کوکشمیر کی جدوجہدآزادی
مزید پڑھیے


6نومبر: جموں کے مسلمان پاکستان کی محبت میں کٹ مرے

اتوار 06 نومبر 2022ء
عبدالرفع رسول
6نومبر1947ء تاریخ کشمیرکا ایک خونین باب ہے ۔اس دن جموں کے غدر کا جگر چیر دینے وال اایسا وحشت انگیز سانحہ پیش آیا کہ جس سے ضبط تحریرلانے پہ ہاتھ لرزیدہ ہے۔ 6نومبر کا جموں غدر میں جموی مسلمانوں کا بڑے پیمانے پر قتل و غارت کے باعث وہ ریاست جموںو کشمیر کے مسلمانوں میں سب سے زیادہ قربانی پیش کرنے میں سر فہرست ہیں۔ 1947ء سے آج تک اسلامیان جموں کے خاک بسر کارواں نے اپنا غم نہیں بھلایا ظاہر ہے کیسے بھلا سکتے ہیں۔ جموں میں ایک نہیں کئی جلیاں والا باغ کا خون آشام سماں میں بچ جانے
مزید پڑھیے


رشی سونک اور سونیاگاندھی !!

پیر 31 اکتوبر 2022ء
عبدالرفع رسول
سال2004ء کے بھارتی عام انتخابات میںکانگریس سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری اور سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، بایاں بازو اور دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر یو پی اے کی بنیاد رکھی اور لوک سبھا میں اکثریت ثابت کی اور کانگریس نے سونیاگاندھی کووزارت عظمی کا عہدہ سونپنے کا فیصلہ کیا لیکن بی جے پی نے یہ کہتے ہوئے کہ کسی بھی غیر ملکی مرد یاخاتون کو بھارت کا وزیراعظم نہیں بنایا جا سکتا سونیاگاندھی کو وزارت عظمیٰ کی مسند پر بٹھانے کو سختی کے ساتھ مستردکردیا جس کے بعدگانگریس کو اپنا فیصلہ بدلنا
مزید پڑھیے


کشمیرپربھارتی جارحیت کا نقطہ آغاز

جمعه 28 اکتوبر 2022ء
عبدالرفع رسول
27 اکتوبر کا دن جموں وکشمیر پر بھارتی جارحیت کا نقطہ آغاز ہے ۔ یہیں سے تنازعہ کشمیر کے بدترین تاریخی پس منظر کا ایک ایسا طویل باب رقم ہونا شروع ہوا جس کی ایک ایک سطر ظلم وبربریت کی داستان کی عکاسی ہے۔ کشمیرکو اگر خطہ حوادث وسانحات کہا جائے تو بے جانہ ہوگا۔ یہاں ہر آن کوئی نہ کوئی سانحہ اورحادثہ رونما ہوتا ہے۔ارض کشمیر پر شخصی راج کے خاتمے کے بعد رونما ہونے والے ان سانحات اورحادثات کا آغاز 27 اکتوبر 1947ء کواس وقت شروع ہوا جب قابض بھارتی فوج کا پہلا دستہ سرینگر کے ائیر پورٹ
مزید پڑھیے


عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت!

بدھ 26 اکتوبر 2022ء
عبدالرفع رسول
دنیا کے نقشے پرموجود 23 کروڑ 5 لاکھ57 ہزارآبادی کے حامل پاکستان کے قیام کے کارفرما عظیم مقاصد بھی تھے یاکہ یہ بے مطلب بنا تھا؟ تقسیم ہندکی تاریخ پڑھ لیجئے تو پتا چل جائے گا کہ پاکستان کا قیام بنیادی طور مسلمانان ہند کے حقوق اور مفادات کے حصول اور تحفظ کے لیے عمل میں آیا لیکن افسوس صد افسوس ان مقاصد کاحصول اب تک ممکن نہ ہوسکا اور مملکت خدادادکی تشکیل کے لئے دیکھے گئے خواب ہنوز تشنہ تعبیر ہیں۔ پاکستان کی تاریخ بتلا رہی ہے کہ قائداعظم اورلیاقت علی خان کی وفات کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں