Common frontend top








کالم


آج کے کالم 

  


کالم آرکیو


بائیڈن کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے اہم نکات!

پیر 25 مارچ 2024ء
ڈاکٹر طاہر اشرف
اَمریکی صدر بائیڈن نے سات مارچ بروز جمعرات اَمریکی کانگرس کے مشترکہ اِجلاس سے سالانہ خطاب کیا ہے جسے "اسٹیٹ آف دی یونین خطاب" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ امریکی صدر کا اپنے صدارتی عہد کا آخری "اسٹیٹ آف دی یونین خطاب" تھا۔ حالیہ انتخابی سروے میں بائیڈن اور ٹرمپ کے مابین صدارت کے لیے انتہائی کانٹے دار مقابلہ متوقع کیا جارہا ہے۔ اس لیے نومبر کے صدارتی انتخابات کے تناظر میں سات مارچ کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے۔ وہ 81 سال کے ہیں، اور دوسری مدت کے
مزید پڑھیے


’’ پتنگ بازی پر پابندی ، ایک صائب فیصلہ ‘‘

پیر 25 مارچ 2024ء
افتخار حسین شاہ
جس شہر میں میں پلا بڑھا اور تعلیم حاصل کی یعنی ’’ میانوالی ‘‘ وہاں پتنگ بازی کا کوئی خاص رواج نہیں تھا ۔ ہاں ، وہاں بھی بسنت کے دنوں میں پتنگ بازی ہوتی تھی، لیکن بہت ہی کم ۔ میرے خیال میں اس کی بڑی وجوہات دو تھیں ، ایک تو میانوالی میں خواتین کے پردے کا رواج تھا اس لیے مکانوں کی چھتوں پر کھڑے ہوکر کوئی کھیل کھیلنے کا سلسلہ ہی نہیں بنتا تھا دوسرا اسے کوئی مردانہ کھیل نہیں سمجھا جاتا تھا ۔ وہاں کبڈی ، پڑکوڈی اور ہاکی کے کھیل بہت مقبول تھے
مزید پڑھیے


زکوٰۃ:تاریخ انسانیت کا منفرد نظام

پیر 25 مارچ 2024ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
دولت کی فراوانی، وسائل پیداوار کی ترقی اور حیرت انگیز معاشی ارتقاء کے باوجود انسانیت آج جس غربت و ناداری، بے کاری اور بے روزگاری،معاشی لوٹ کھسوٹ او رمعاشرتی ظلم و ناانصافی سے دوچار ہے،وہ اپنی مثال آپ ہے۔اگر فقر و فاقہ کا علاج اور افلاس و ناداری کا مداوا محض دولت کی فراوانی اور وسائل پیداوار کی ترقی سے ہو سکتا تو بلاشبہ آج کی ترقی یافتہ دنیا میں کسی کو بھی غریب و مفلس اور بھوکا ننگا نہیں ہونا چاہیے تھا،لیکن ایسا نہیں ہے۔معاشی ارتقاء اور وسائل پیداوار کی محیر العقول ترقی کے باوجود ہر جگہ غربت و
مزید پڑھیے


پاک سعودی دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم

پیر 25 مارچ 2024ء
اداریہ
سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں،جن میں پاکستان اور سعودی عرب نے ملکر کام کرنے اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔پاکستان اور سعودی عرب برادر اسلامی ملک ہیں ،جو باہمی اخوت،بھائی چارے اورپیار ومحبت کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں ۔اسی بنا پر پاکستان سعودی عرب کیساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک مضبوط تاریخی، اسٹرٹیجک اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کیلئے
مزید پڑھیے


بھارت میں اقلیتوں کے عالمی حقوق کی پامالی!

پیر 25 مارچ 2024ء
اداریہ
انسانی حقوق کے امریکی کانگریس کمشن نے اقلیتوں کے خلاف قوانین کے غلط استعمال کے باعث بھارت کو خصوصی تشویش کا ملک قرار دینے کی سفارش کی ہے۔ امریکی کانگریس کمشن 2020ء سے مسلسل انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی وجہ سے بھارت کو خصوصی تشویش کا ملک قرار دینے کی سفارش کرتا آ رہا ہے مگر امریکی حکومت بھارت کی بڑی منڈی اور امریکی مفادات کے باعث بھارت کے اقلیتوں کے خلاف انسانیت سوز مظالم سے آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف حملوں پر نظر رکھنے والی ’’ہندو توا واچ‘‘ نامی تحقیقاتی کمیٹی کی
مزید پڑھیے


استحکام پاکستان کے لئے درکار قومی یکجہتی

پیر 25 مارچ 2024ء
اداریہ
یوم پاکستان کے موقع پر فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قوم مایوس نہ ہو پاکستان کو خود کفیل بنانے کے لئے حکومت پر عزم ہے۔وزیر اعظم ، سروسز چیفس اور سعودی وزیر دفاع کی موجودگی میں صدر مملکت نے کہا کہ کسی کو پاکستان کو غیر مستحکم نہیں کرنے دیں گے۔صدر مملکت نے خطے میں عدم استحکام کی بڑی وجہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو قرار دیا۔صدر مملکت کا یہ کہنا بجا ہے کہ بڑے تنازعات کی موجودگی میں جنوبی ایشیا اور پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کیا جارہا
مزید پڑھیے


صلہ و ستائش سے بے نیاز باہمت آدمی

اتوار 24 مارچ 2024ء
امتیاز احمد تارڑ
محدود وسائل کے باوجود محمد ی آئی ہسپتال جو کام کر رہا ہے، وہ آب زر کے ساتھ لکھنے کے لائق ہے ۔ایک عام آدمی اگر نیت کر لے کہ اس نے کے ٹوکی چوٹی سر کرنی ہے تومشکل نہیں ۔انسان پہاڑوں کو چیر کر نئی دنیا بسا سکتا ہے۔ایسے ہی محمدی آئی ہسپتال کے روحِ رواں محمد شفیق جنجوعہ اور ان کے باہمت بیٹوں نے ایک نئی دنیا تخلیق کر رکھی ہے ۔یہ ہسپتال میرے گھر کے قریب ہے ،جب کبھی ضرورت پڑتی ہے ۔تو برادرِ محترم ندیم احمد کو فون کرتا ہوں اور اسی بہانے ہسپتال کے وزٹ
مزید پڑھیے


ایک اچھا اور یادگار قدم

اتوار 24 مارچ 2024ء
پروفیسر تنویر صادق
جب سے حکومتی سطح پر بین الصوبائی بھائی چارے اور باہمی میل جول کو پروان چڑھانے کے لئے ملک کی تمام یونیورسٹیوںمیں تمام صوبوں کے بچوں کو داخلہ دینے کا اہتمام کیا ہے ، یونیورسٹیوں کے ماحول میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے۔ کچھ تبدیلی مثبت ہے اور کچھ منفی۔مگر کیا کیا جائے کہ ہر طرح کی تبدیلی یونیورسٹی انتظامیہ کو ہر صورت بھگتنا پڑتی ہے۔ اب یہ تبدیلی یونیورسٹی کی جڑوں میں بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے۔پہلے تو نئے طلبا نے اپنے صوبوں کے حوالے سے کچھ کونسلیں بناتے مگر اب تو یونیورسٹیوں میں رنگ برنگی کونسلیں وجود
مزید پڑھیے


اخلاقی قدروں کی اہمیت!!

اتوار 24 مارچ 2024ء
شیراز خان
راولپنڈی کی ایک عالیشان جامع مسجد میں فجر کی نماز کے بعد خطیب امام فرمانے لگے بظاہر ہمارا ملک تو اسلامی ہے لیکن کیا ستم ظریفی ہے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں PSL منعقد ہو رہا ہے۔ امام صاحب نے اپنی ذاتی کیفیت بھی بیان کی کہ کس طرح نوجوان رات کو مسجد کے احاطے میں کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اور گیند کس طرح مسجد کے در و دیوار کو لگتی رہی ۔ مسجد تو اللہ کا گھر ،عبادت اور احترام کی جگہ ہوتی ہے جبکہ موٹرسائیکلوں کے سائلنسر نکال نوجوان دوسروں کی نیندیں حرام کرتے رہتے
مزید پڑھیے


مسلم دنیا کے مردہ ضمیر کے نام

اتوار 24 مارچ 2024ء
سعدیہ قریشی
یہ تقریر فن خطابت اور متن کی فصاحت و بلاغت کاایک شاندار نمونہ ہے۔ کاش کہ او آئی سی کا ایک ہنگامی اجلاس بلایا جائے، جس میں 57 مسلمان ملکوں کے نمائندے موجود ہوں اور ایک بڑی سکرین پر اس ویڈیو کو سنایا بھی جائے اور دکھایا بھی جائے اور اس وقت تک یہ عمل دہرایا جائے جب تک ستاون اسلامی ملکوں کے نمائندوں کے ضمیر نہیں جاگتے۔ پھر ایک خیال آیا کہ عرب لیگ کے ممبر ملکوں کے نمائندوں کا ایک اجلاس ہو اور اس اجلاس کایک نکاتی ایجنڈا اسی تقریر کی سماعت گری ہو۔کیا خبر کے جذبہ ایمانی
مزید پڑھیے


راج نیتی کا کھیل اور ہمارے شہدائ!

اتوار 24 مارچ 2024ء
فیصل مسعود
16مارچ کی شب مائوں کے جگر گوشے گھروںکی عافیت سے میلوں دُور سنگلاخ گھاٹیوں میں وطن کی سرحدوں کی نگہبانی پرمامور تھے۔ اسی رات کے پچھلے پہر جب روشنیوں میں نہاتے شہر اور بستیاں سحری کے لئے بیدار ہوئے تو وطن کے بیٹے تاریکی میں حملہ آور ہونے والے دہشت گردوں کے ساتھ نبرد آزما تھے۔ معرکے میں سات خاکی پوشوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ ان شہیدوں کا تعلق کسی ایک صوبے، ایک شہر، ایک مسلک یا کسی ایک سیاسی جماعت سے نہیں تھا۔ یہ سب پاک فوج کے افسر اور جوان تھے۔ شہید کرنل کے جسدِخاکی کو صدرِ
مزید پڑھیے


ہم بھنور میں کیوں پھنس گئے؟

اتوار 24 مارچ 2024ء
سہیل دانش
یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کوئی گڑھی ہوئی کہانی نہیں ہے کہ 1947 سے پہلے پاکستان اور بھارت میں منقسم سرزمین نہیں تھی یہ علاقہ یونائیٹڈ انڈیا کہلاتا تھا۔ پاکستان کی پہلی اسمبلی کے 53 ارکان تھے ان میں 13 غیر مسلم تھے یہ لوگ شرح میں 25 فیصد بنتے تھے گویا پاکستان کے بنانے والوں نے 25 فیصد غیر مسلموں کو مملکتِ خداداد کا حصہ تسلیم کیا تھا۔ 1951ء تک پاکستان کی کل آبادی کا 24 فیصد غیرمسلموں پر مشتمل تھا۔ ہم مسلمان 7 دھائیوں سے زیادہ وقت گزرنے کے بعد آج 3 کروڑ سے بڑھ کر 24 کروڑ
مزید پڑھیے


امریکی امورِ خارجہ کمیٹی میں پاکستانی الیکشن پرقرارداد منظور

اتوار 24 مارچ 2024ء
اداریہ
امریکی ایوان نمائندگان کی فارن افیئرز کمیٹی نے پاکستان کے اندر جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی پاسداری کی متقاضی ایک قراردار صفر کے مقابلے میں پچاس ووٹوں سے منظور کر لی ہے۔ قرارداد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کے اندر مداخلت اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرائی جائیں۔ اب یہ بل امریکی ایوان نمائندگان کو بھجوایا جائے گا۔امریکہ اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں ،لیکن اس کا یہ قطعا مطلب نہیں کہ امریکہ پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت کرے۔پاکستان میں الیکشن کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہوا ہے ۔ایک
مزید پڑھیے


یوم پاکستان اور قومی تقاضے

اتوار 24 مارچ 2024ء
اداریہ
ملک بھر میں ہفتہ کے روز یوم پاکستان انتہائی ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا اور پاکستان سمیت آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں 23مارچ یوم پاکستان کی تقاریب منعقد کی گئیں۔ یوم پاکستان کی سب سے بڑی تقریب شکرپڑیاں گرائونڈ میں مسلح افواج کی پریڈ تھی جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری تھے ‘ وزیر اعظم شہباز شریف ، چاروں صوبائی گورنروں ‘ وزرائے اعلیٰ و وفاقی وزراء سپیکر اور دیگر اہم شخصیات نے پریڈ دیکھی۔ یوم پاکستان کے دن وفاقی دارالحکومت الام آباد میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21‘21توپوں کی سلامی
مزید پڑھیے


ریکوڈک۔بلوچستان کی خوشحالی کا منصوبہ

اتوار 24 مارچ 2024ء
اداریہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے ریکوڈک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا ، اس منصوبے سے صوبے کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔بلوچستان پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا اور آبادی میں سب سے چھوٹا صوبہ ہے۔ آبادی کم ہونے کے باوجود پسماندگی اور غربت میں خطرناک حد تک اضافہ کی وجہ سے بلوچ قوم میں تک احساس محرومی پایا جاتا ہے حالانکہ بلوچستان کو قدرت نے بیش بہا خزانوں سے نوازا ہے مگر قبائلی نظام اور مقامی سرداروں کی باہمی مخاصمت
مزید پڑھیے