Common frontend top








کالم


آج کے کالم 

  


کالم آرکیو


’’سفرِ سعادت‘‘……(2)

پیر 22 اپریل 2024ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
مدینہ منورہ میں سرکاری سطح پر، زیارت کے ساتھ ’’سیاحت ‘‘کے رنگ کو نمایا ں کئے جانے کی کوشش تیز تر ہے، مسجد نبوی کے عقب سے قبا شریف کی طرف اس قدیم راستے کو ’’ٹورسٹ سپاٹ ‘‘بنادیا گیا ہے اور اس میں ’’گولف کارٹ‘‘یعنی چھوٹی گاڑیاں جس میں، بعض میں چھ، آٹھ یا بارہ سواریوں تک کی گنجائش ہے، اس قدیم راستے سے ہوتی ہوئی، قبا شریف پہنچتی ہیں، یہ تقریباًپندرہ منٹ کا راستہ ہے، جس کا یکطرفہ کرایہ دس ریال ہے۔ربع صد ی قبل پہلی مرتبہ مدینہ منورہ کی حاضری نصیب ہوئی، تو والد ِ گرامیؒ نے مسجد
مزید پڑھیے


اسرائیل کا رفح پر حملہ

پیر 22 اپریل 2024ء
اداریہ
غزہ کے شہر رفح پر اسرائیل نے حملہ کردیا، حالیہ فضائی حملوں میں 6 بچوں اور 2 خواتین سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور بمباری سے بچنے کے لیے اپنے گھر بار چھوڑ کر 20 لاکھ افراد رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں جو قدرے محفوظ علاقہ تھا۔اسرائیل نے جنگ کو محدود کرنے کی بجائے اس کا دائرہ وسیع کرنا شروع کر دیا ہے ۔یہ سب کچھ امریکہ سمیت عالمی برادری کی سرپرستی کی بنا پر ہو رہا ہے ۔ اگر امریکہ سمیت عالمی برادری اسرائیل کو روکنے کے لئے اقدامات کرتی تو اس کی جرات
مزید پڑھیے


آئی ایم ایف : پاکستان کو قرض دینے کی درخواست منظور

پیر 22 اپریل 2024ء
اداریہ
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان نئے قرض پروگرام پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، آئی ایم ایف نے پاکستان کی 6 سے 8 ارب ڈالر کے پیکیج کی درخواست منظور کر لی ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو 2 درخواستیں دی گئیں،ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی درخواست منظور ہوئی ، موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصان کی فنڈنگ کی درخواست پر آئی ایم ایف غور کرے گا۔آئی ایم ایف کا کام دنیا بھر کے ممالک کو قرض دینا ہوتا ہے ،وہ اپنی شرائط پر قرض دیتا ہے لیکن
مزید پڑھیے


پاکستان کو آلات فراہمی کا الزام :چار کمپنیوں پر پابندیاں

پیر 22 اپریل 2024ء
اداریہ
امریکہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام کی تیاری میں تعاون کرنے کے الزام میں چین کی تین اور بیلاروس کی ایک کمپنی پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو مِلر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’امریکہ ان چار کمپنیوں کو قصور وار قرار دے رہا ہے جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ان کی ترسیل میں ملوث رہی ہیں۔ امریکہ تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف کارروائی کرتا رہے گا۔‘‘دوسری طرف صورتحال یہ ہے کہ اب تک خود امریکہ نے اسرائیل کو غزہ
مزید پڑھیے


نوارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری!

اتوار 21 اپریل 2024ء
امتیاز احمد تارڑ
ترقی لڑائی سے نہیں ،غور و فکر اور ترجیحات کے تعین سے ہوتی ۔حکومت پاکستان جس سمت چل کھڑی ہوئی ،وہ راستہ ترقی ،سرمایہ کاری اور بلندی کا۔ترقی یافتہ قومیں ہی اعتدال کی راہ پر آتی ہیں ۔انشا ء اللہ اہل پاکستان بھی ایک اعتدال کے راستے پر آئے گا ۔ قائدؒ اقبالؒ کے راستے پر ۔قائد ؒاقبالؒ جیسے لوگ مایوسیوں میں چراغ جلانے والے ۔ اب بھی کسی نے اس قوم کو مہنگائی ،بیرورگاری اورمایوسی کی دلدل سے نکالنے کے لیے کمر کس لی ؟جی ہاں ۔ان کی کاوشوں پر رشک آتا ۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان
مزید پڑھیے


ملین ڈالرز سوال

اتوار 21 اپریل 2024ء
سعدیہ قریشی
ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے یہ تیسرا کالم ہے پاکستان میں تانبے اور سونے کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔دنیا کی امیر ترین مائننگ کمپنیاں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں کر نے جارہی ہیں۔کیا وجہ ہے کہ وہ تانبے اور سونے کے حصول کے لیے اتنا سرمایہ لگائیں گی۔آج کا کالم اسی سوال کا جواب ہے کہ آج کی جدید ہائی ٹیک دنیا میں سونے اور تانبے کی دھات اتنی اہم کیوں ہے؟کسی بھی ملک کی اصل طاقت اس کی مضبوط معیشت ہے۔ معیشت کی مضبوطی میں اہم نکتہ یہ ہے کہ وہ ملک صعنت و حرفت میں
مزید پڑھیے


قومی مفاہمت!

اتوار 21 اپریل 2024ء
ڈاکٹر جام سجاد
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن سے پہلے خطاب میں تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک و قوم کے مفاد میں ’قومی مفاہمت‘ کی طرف قدم بڑھائیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اِس موقف کی تائید کرتے ہوئے تمام رہنماؤں کو ذاتی انا کو پس ِ پشت ڈال کر ڈائیلاگ کے ذریعے آگے بڑھنے کا عندیہ دیا ہے۔ اِن خیالات کا براہِ راست ایک بھرپور سیاسی منظر نامہ ہے۔ آصف علی زرداری پہلے سویلین سیاستدان ہیں جو دوسری بار جمہوری طریقے سے کرسی ِ صدارت پہ براجمان ہوئے
مزید پڑھیے


فیض آباد دھرنا اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ

اتوار 21 اپریل 2024ء
فیصل مسعود
ایک سیاسی گروہ ، انصاف کے سیکٹر میں اُس کے طرفدار اور میڈیا میں اُس کے حواری کئی برسوں سے ہمیں یہی بتاتے چلے آئے ہیں کہ جنرل ریٹائرڈفیض حمید نے ہی فیض آباد دھرنے کے ذریعے اس وقت کی حکومت کو کمزور کئے جانے ، عدالتوں پر اثر انداز ہوکر پہلے اسے گرانے اور بعد ازاں باپ بیٹی کو سزا ئیںدلوانے میں کلیدی کردارکیا تھا۔آج ہم جس مقام پر کھڑے ہیں، یقینا دورِ حاضر کی معتوب جماعت کواس افسوس ناک صورتِ حال سے یکسر بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ قومی
مزید پڑھیے


ثقافتی ورثہ کے تحفظ کا عالمی دن!

اتوار 21 اپریل 2024ء
ظہور دھریجہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ثقافتی ورثہ کے تحفظ کا عالمی دن ’’ورلڈ ہیریٹج ڈے‘‘ منایا گیا۔ اس دن کے حوالے سے جھوک سرائیکی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں مقررین نے کہا کہ پوری دنیا میں موجود آثار کو بچانے کی ضرورت ہے، اس کے ساتھ ساتھ وسیب جو کہ قدیم ترین تہذیب کا خطہ ہے، کے آثار کی طرف توجہ کی ضرورت ہے، ملتان جس کا دنیا کے قدیم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے کا کوئی میوزیم نہ تھا، اب مطالبات کے بعد میوزیم کی عمارت تو بن گئی ہے مگر اسے فنکشنل کرنے کی ضرورت
مزید پڑھیے


اقبال جہاں میں ایک ہی ہے!

اتوار 21 اپریل 2024ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
کئی دہائیوں سے جاری و ساری ادبی تگ و دَو، علمی کھُدبُد، تقریباً پورے اُردو ادب کے عمیق، دقیق، رحیق مطالعے اور دنیا بھر میں ادب کے معاشروں پر اثرات کے سرسری مشاہدے کے بعد جو ہمارا من پسند، حتمی اور قابلِ فخر ادبی عقیدہ مرتب ہوا ہے، وہ یہی ہے کہ: ہم میر فقیر کے عاشق ہیں ہم غالب والب جانتے ہیں اقبال جہاں میں ایک ہی ہے ہم اُس کو مرشد مانتے ہیں یہ حقیقت ہے کہ اقبال جیسے لوگ، کسی قوم میں پیدا نہیں ہوتے بلکہ ان پہ نظرِ کرم یا احساسِ ترس و ترحم کے پیشِ
مزید پڑھیے


سمگلنگ کیخلاف ملک گیر مہم کی ضرورت

اتوار 21 اپریل 2024ء
اداریہ
ملک میں سمگلنگ کی روک تھام کے حوالہ سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے سمگلنگ کے خاتمے کے لئے ملک گیر مہم کو تیز کرنے‘ سمگلنگ میں ملوث نشاندہی شدہ افسران کو عہدوں سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے ‘ تمام اداروں کو ایک دوسرے سے تعاون‘ سمگلروں اور منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو مثالی سزا دلوانے سے متعلق ضروری قانون سازی کی ہدایات دی ہیں۔ ملک سے سمگلنگ کا خاتمہ کیسے ممکن ہے ،خود جناب وزیر اعظم کے خطاب میں اس کے اہم پہلوئوں کی نشاندہی کر دی گئی
مزید پڑھیے


اسرائیل کا ایران پر جوابی حملہ

اتوار 21 اپریل 2024ء
اداریہ
اسرائیل نے ایران کے شہر اصفہان پر فضائی میزائل داغے کا جبکہ ایران نے میزائل حملے کی تردید اور اسرائیل کے تین ڈراون گرانے دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 10000 بچوں سمیت 35000 بے گناہ فلسطینیوں کا قتل ناحق کر چکا ہے۔ عالمی ماہرین اسرائیل کی اقوام متحدہ کے چارٹر کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث اندشہ ظاہر کر رہے تھے کہ اگر عالمی برادری اسرائیل کی جارحیت کو روکنے میں ناکام رہی تو غزہ کے جنگ پورے خطے میں پھیل سکتی ہے اور ایسا ہی ہوا اسرائیل نے شام میں
مزید پڑھیے


دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کی ضرورت

اتوار 21 اپریل 2024ء
اداریہ
ٍلانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں (جاپانی شہریوں)کی گاڑی پرحملہ ناکام بنادیاگیا‘دھماکے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے‘حملے میں ایک سکیورٹی گارڈ شہید جبکہ ایک سکیورٹی گارڈ اور شہری زخمی ہوا‘پانچوں غیر ملکی شہری واقعے میں محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ چورنگی سی ون اسٹاپ کے قریب جمعہ کی صبح 6 بجکر 50 منٹ پر کلفٹن زمزمہ کے علاقے سے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون جانے والے جاپانی شہریوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا‘ایک دہشت گرد نے گاڑی کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا،غیر ملکیوں کے ساتھ موجود سیکورٹی گارڈز نے ملزمان کا مقابلہ کیا ہے۔ اس
مزید پڑھیے


حقیقی تصوف اور فقیر لوگوں کی باتیں 2

هفته 20 اپریل 2024ء
محمد عامر خاکوانی
تصوف اور اس کی مختلف جہتوں اور اصطلاحات کے حوالے سے صاحب عرفان روحانی سکالر جناب سرفراز اے شاہ صاحب سے گفتگو کی تفصیل اپنے کل کے کالم میں شیئر کی۔ سرفراز شاہ صاحب تصوف کو بڑے آسان اور عام فہم انداز میں پیش کرتے ہیں اور اس کا حقیقی جوہر سامنے لاتے ہیں۔ شاہ صاحب کے نزدیک تصوف بنیادی طور پرفرد کی تربیت کے لئے ہے اور اس کا مقصد شریعت کی راہ پر چلانے کے لئے تیار کرنا، اس کی کیپیسٹی بلڈنگ کرنا ہے۔ جس شخص کو اس تربیت کی ضرورت نہیں تو ٹھیک ہے، اٹس
مزید پڑھیے


ایک نشست!

هفته 20 اپریل 2024ء
مظہر لاشاری
سرکاری اداروں کی کا ر کردگی گزشتہ کئی سال سے سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے کرپشن اور اقربا پروری نے ہمارے ملک کے سرکاری اداروں کی کا ر کردگی کو بہت زیادہ متاثر کیا ہوا ہے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن اور سوچ کے مطابق مملکت خداداد کو مکمل اسلامی جمہوریہ ہونا تھا ملک میں بسنے والے تمام طبقوں کو آئین کے تحت ہر قسم کی مکمل آزادی دی گئی۔ ہمارے ملک میں قدرت نے دنیاجہان کی نعمتیں رکھ دی ہیں لیکن کرپشن نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔معلوم نہیں ہمارے
مزید پڑھیے