Common frontend top








کالم


آج کے کالم 

  


کالم آرکیو


ساڑھے تین سال v/s ستر سال!

هفته 20 اپریل 2024ء
نعیم قاسم
تحریک انصاف کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کا 10 اپریل 2022 ء کو خاتمہ ہوا اس دوران دو سال کورونا کی وبا کے باوجود حکومت نے تمام تر دباؤ کے باوجود مکمل شٹر ڈاؤن نہیں کیا اور معیشت کو مکمل تباہی سے بچا لیا اور بعد میں پوری دنیا نے کورونا کے ساتھ بہتر انداز میں نمٹنے پر سراہا جو لوگ ملک میں معاشی بحران کی ذمہ داری عمران خان پر ڈالتے ہیں وہ اکنامک سروے _22 _2021 کی رپورٹ کا مطالعہ کریں جو پی ڈی ایم حکومت کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیش کی تھی "وزیر خزانہ
مزید پڑھیے


عہدِ کم ظرف

هفته 20 اپریل 2024ء
محمد صغیر قمر
نائن الیون کے دو مینارے اور مسلمان حکمران مسلمانوں کے نصیبوں پر گرے تھے کہ دنیا کا ہر مسلمان زیر عتاب آ گیا ۔جب کہ عالم اسلام کے حکمران اپنے ہی عوام کے در پے آزار ہو گئے ۔ امریکا کی انسان دشمن پالیسیوں کے مقابل آواز بلند کرنے والے قابل گردن زدنی ٹھہرے اور امریکا کی ہاں میںہاں ملانے والے سر خرو ‘سر بلند اور دل پسند ۔ جموں و کشمیر میں ایک معرکہ برپا ہے جسے اس کے مکینوں نے بھارت کی مسلط کردہ کھلی جنگ کے عوض قبول کیا ۔ نہتے اور بے بس اہل
مزید پڑھیے


فیض آباد دھرنا : کمیشن کی رپورٹ

هفته 20 اپریل 2024ء
علی احمد ڈھلوں
نومبر2017ء میں راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میںتحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ایک دھرنا دیا گیا جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںتین ہفتوں تک آمد و رفت متاثر ہوئی اور حکومتی رٹ کی قلعی بھی کھلی گئی۔ یہ دھرنا اس لیے دیا گیاکہ آئینی ترمیم الیکشن بل 2017 میں حلف نامہ کے الفاظ کو بدل دیا گیا تھا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیر قانون زاہد حامد سے استعفیٰ لے۔ حکومت نے 25 نومبر کو ایک آپریشن کیا، جس کے بعد ملک بھر میں مظاہرے شروع ہو گئے اور
مزید پڑھیے


پہلے اپنی مدد خود کیجئے!

هفته 20 اپریل 2024ء
سہیل دانش
وزیرخزانہ جناب اورنگ زیب کو ذمہ داریاں سنبھالتے ہی چیلنجوں کی ایک یلغار کا سامنا ہے۔وہ پاکستان کے سب سے بڑے بینک کے سربراہ رہ چکے ہیں، اقتصادی اور معاشی صورت کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں ہمیں یہ بھی معلوم ہے کے چند اہداف کے ساتھ انہیں فری ہینڈ دیا گیا ہے کہ ملکی معیشت کی ڈوبتی ہوئی ناؤ کو بھنور سے نکالیں۔ آج کل وہ امریکہ میں آئی ایم ایف کے سرکردہ شخصیات کو یہ بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان اْن کی کڑی شرائط پر کس حد تک عمل کرسکتا ہے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ
مزید پڑھیے


بھارت جنوبی ایشیا کا اسرائیل بنتا جا رہا ہے

هفته 20 اپریل 2024ء
آصف محمود
بھارت جنوبی ایشیا کا اسرائیل بننے جا رہا ہے۔ صہیونی ریاست کے ساتھ ہندتوا ریاست کی مماثلت بہت زیادہ ہے۔ یہ مماثلت فکری بھی ہے اور عملی بھی۔ سوال یہ ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں اور ہماری حکمت عملی کیا ہے؟ ہندتوا کے فکری خدوخال وہی ہیں جو صہیونی ریاست کے ہیں۔ صہیونی ریاست کے فکری خدوخال دو خود ساختہ تصورات پر استوار ہیں۔ پہلا یہ کہ یہودی اللہ کے چنے ہوئے لوگ ہیں ۔ دوسرا یہ کہ اللہ نے اپنے ان چنے ہوئے لوگوں کو نیل سے فرات تک کا سارا علاقہ و دیعت کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیے


پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کا خطاب

هفته 20 اپریل 2024ء
اداریہ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعرات کی شام اپوزیشن کے شدید احتجاج اور نعرے بازی کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہو گا۔ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے اور درپیش مشکلات میں ہم اختلافات لے کر نہیں چل سکتے، ہنگامی اقدامات کرنے ہونگے۔ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا اور مشترکہ قومی مقاصد کے لئے متحد ہو کر کام کرنا ہو گا۔ دہشت گردی سے ہمارے قومی سلامتی ‘علاقائی امن و خوشحالی کو خطرہ ہے۔ صدر مملکت نے پارلیمنٹ سے خطاب
مزید پڑھیے


ضمنی انتخابات کی تیاریاں اور عوامی توقعات!

هفته 20 اپریل 2024ء
اداریہ
الیکشن کمشن کی جانب سے ملک بھر میں ضمنی انتخابات میں ای ایم ایس کے استعمال کی تیاریاں مکمل اور عملے کی ٹریننگ کا عمل جاری ہے۔ کسی بھی ملک میں سیاسی استحکام انتخابات کی شفافیت سے مشروط ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے وطن عزیز میں 71کے انتخابات کے بعد الیکشن کمشن شفاف اور غیرمتنازعہ انتخابات کروانے میں ہمیشہ ناکام رہا ہے جبکہ ملکی اور غیر ملکی مبصرین 8 فروری کے حالیہ انتخابات کو ملکی تاریخ کے متنازعہ ترین الیکشنز قرار دے رہے ہیں۔جس کی بنیادی وجہ الیکشن سے قبل الیکشن کمشن اور نگران حکومت کا ایک جماعت سے متعصبانہ رویہ
مزید پڑھیے


پاکستان کی آئی ایم ایف سے نئے پیکیج کی مانگ

هفته 20 اپریل 2024ء
اداریہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایم ڈی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے ملاقات میں پاکستان کو ڈیفالت سے بچانے کے لئے تین ارب ڈالر کا نیا بیل آوٹ پروگرام مانگا ہے۔بعد ازاں بلوم برگ کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر مضبوط ہیں۔نقدی کی شرح تبادلہ مستحکم ہے اور عالمی ادارے کے ساتھ مذاکرات کے دوران روپے کی قدر گرنے کا اندیشہ نہیں۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حکومت کی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت آئی ٹی اور زراعت کا فروغ چاہتی ہے تاکہ مستقبل میں شرح نمو کو چار فیصد سے اوپر
مزید پڑھیے


حقیقی تصوف اور فقیر لوگوں کی باتیں

جمعه 19 اپریل 2024ء
محمد عامر خاکوانی
چند دن پہلے ایک محفل میں گفتگو ہو رہی تھی، کسی نے تصوف کا ذکر چھیڑ دیا اور پھر کسی مرحوم بزرگ کا ذکر آیا تو شرکا محفل میں سے اکثر کا سوال یہی تھا کہ ان صاحب کے کشف وکرامات کے بارے میں کچھ بتائیں۔ اس حوالے سے کچھ باتیںہوتی رہیں۔ اپنی باری پر ہم نے عرض کیا کہ تصوف کشف وکرامات کا نام نہیں اور نہ ہی اس میں صرف رجال الغائب کے تذکرے ہیں۔ تصوف تو دراصل ایک تربیتی نصاب سمجھ لیں اور خانقاہ کو تربیتی درس گاہ۔ جس میں کوشش کی جاتی ہے
مزید پڑھیے


ایران بمقابلہ امریکہ!!!

جمعه 19 اپریل 2024ء
احمد جمال نظامی
یہ دو ماہ قبل 11 فروری کی بات ہے، ایران کے دارلحکومت تہران کے آزادی اسکوائر میں ایرانی عوام کا ایک بڑا ہجوم موجود تھا، جس نے اپنے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوریہ کے بانی آیت اللہ خمینی اور ایران کے ایک مقبول جنرل قاسم سلیمانی کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں۔ جنرل سلیمانی جنوری 2020 ء میں ایک امریکی حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے، یہ ایران میں اسلامی انقلاب کے 45 سال مکمل ہونے کی تقریب تھی۔ تہران کے آزادی اسکوائر پر انقلاب کی سالگرہ کی تقریب کے موقع
مزید پڑھیے


گندم کے کاشتکاروں کا استحصال!

جمعه 19 اپریل 2024ء
ظہور دھریجہ
گندم کی فصل تیار ہے، موسمی حالات کے علاوہ کسانوں کو سب سے زیادہ نقصان حکومتی پالیسی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی گندم کی قیمت 3900 روپے من مقرر کی گئی ہے مگر حکومتی نرخ سے کم گندم 30 سے 35 سو روپے من فروخت ہو رہی ہے۔ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ کسانوں کی فلاح و بہبود اور معاشی استحکام کیلئے گندم کی سپورٹ پرائس مقرر کی گئی ہے، یہ کیسی سپورٹ ہے کہ یہی گندم تین ساڑھے تین ہزار روپے من خرید کرکے چھ ہزار روپے من آٹا فروخت
مزید پڑھیے


برسبیل ِتذکرہ

جمعه 19 اپریل 2024ء
اقتدارجاوید
" برسبیل ِتذکرہ" کے عنوان تلے سابق وفاقی سیکرٹری حکومت پاکستان توقیر احمد فائق کی خود نوشت حال ہی منصہ ِشہود پر آئی ہے۔آپ بیتی یا سوانح عمری پڑھتے ہوئے مجھے دو لوگ ہمیشہ یاد آتے ہیں ایک مرزا اسداللہ خان یعنی غالب اور دوسرے ابوالمنصور تیمور یعنی تیمور گورگانی۔ غالب نے اپنی سرگزشت کے بارے میں کہا کہ زیست بسر کرنے کو تھوڑی راحت درکار ہے اور باقی حکمت اور سلطنت اور شاعری اور ساحری سب خرافات ہے۔ تیمور فاتح ِ عالم بھی تھا اور سلطنتوں کو تہ وبالا کرنے کا عاشق بھی۔ اس نے بارہ گروہوں سے اپنی سلطنت کو
مزید پڑھیے


رکے ہوئے پانیوں کے جوہڑ

جمعه 19 اپریل 2024ء
سعدیہ قریشی
یہ علم اور جہالت کے درمیان فرق اور فاصلے کی کہانی ہے۔قران حکیم کی ایک آیت کا مفہوم ہے کہ علم والے اور بغیر علم والے برابر نہیں ہو سکتے۔ہمارا اور ان ملکوں کا جو جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا کو مسخر کرنے میں مصروف ہیں بس یہی فرق ہے اور یہ اتنا ہی فرق ہے جتنا ایک شخص جو روشنی میں ہے اس میں اور اس شخص میں ہے جو اندھیرے میں ہے ،وہ آنکھیں کھول کھول کر بھی دیکھے تو اسے اندھیرا ہی دکھائی دیتا ہے۔ ہمارے ذہنوں اور ہمارے سوچ کے عمل پر اور پھر اس
مزید پڑھیے


ساس اوربہو

جمعه 19 اپریل 2024ء
موسیٰ رضا آفندی
ایک بڑی خوبصورت چینی کہاوت ہے ’’جب میںبہو تھی تو مجھے ساس بُری ملی ۔ جب ساس بنی تو بہو بُر ی ملی‘‘ ساس اور بہو کے رشتے پر اس سے خوبصورت حقیقت بیانی پر مبنی اورکوئی بات میری نظر سے نہیں گزری۔ یہ واحد انسانی رشتہ ہے جس کی پیچیدگی پر سرار حد تک عجیب وغریب ہے کیونکہ یہ رشتہ صرف خون کی قربانی مانگتا ہے ۔ارمانوں کاخون ، خواہشات کاخون، محبتوں کاخون، ماضی اورمستقبل کا خون بلکہ ہر اس بات اورمنصوبے کا خون جو اس رشتے سے کسی نا کسی طرح منسلک ہوتی ہے ۔ لگتا یو
مزید پڑھیے


خاکِ طیبہ از دو عالم خوشتر است

جمعه 19 اپریل 2024ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
کالم میں تعطل کا دورانیہ ذرا طویل ہوگیا،جس کا ایک سبب تو یہ ہوا کہ ماہِ رمضان المبارک میں ’’نورِ قرآنـ‘‘کی یومیہ ٹرانسمیشن کی ذمہ داری تفویض تھی،قرآنی افکار کی ترویج اور تدریس کے سبب اس کا مزاج اور معیار،معمول کی سحر اور افطار نشریات سے کُلیۃً مختلف تھا،اس معیار کو مہینہ بھر قائم رکھنے کے لیے نورِ قرآن کی پوری ٹیم سرگرم رہی،جس کی کامیابی کا کریڈٹ بہر حال اُن کے سَرہے۔دریں اثنا26 رمضان المبارک کو نورِ قرآن کے اپنے آخری پروگرام کے ساتھ ہی،بوقتِ شب حرمین شریفین کی حاضری کیلئے ایئر بلیو کی پرواز پی اے
مزید پڑھیے