Common frontend top

اثر چوہان


’’ گنج بخشِ ؒ فیض ِ عالم ، مظہرِ نُور خُدا! ‘‘


معزز قارئین!۔ ’’ مدینۃ اُلاولیائ‘‘ لاہور میں رونق افروز اولادِ حضرت علی مرتضیٰ ؑ، حسنی سیّد ، حضرت ابو اُلحسن علی بن عثمان ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کا عُرس مبارک تو 20 صفر 1440 ھجری (19 اکتوبر 2019) کو منعقد ہوگا لیکن ، آج ’’ 9 محرم ‘‘ ( 9 ستمبر کو ) مزارِ حضرت داتاگنج بخش ؒ کے 976 ویں سالانہ غُسل کی تقریب عقیدت و احترام سے منعقد ہُوئی۔ اِس سے قبل محکمہ اوقاف پنجاب اور ضلع لاہور کی انتظامیہ کی نگرانی میں احاطہ ٔمزار میں رنگ و روغن ، آرائش و زیبائش اور
پیر 09  ستمبر 2019ء مزید پڑھیے

یوم ختم نُبوّتؔ… ’’اِسمِ محمد ؐ سے اُجالا کردے!‘‘

هفته 07  ستمبر 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ پرسوں (5ستمبر کو ) روزنامہ ’’92 نیوز‘‘ میں صفحہ اوّل پر سنگل کالم میں ، امیر جمعیت عُلماء اسلام (فضل اُلرحمن گروپ) کا بیان شائع ہُوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ’’ 7 ستمبر 1974ء کو پارلیمنٹ میں قادیانیت کے خلاف متفقہ آئینی ترمیم پاس کر کے امت ِ مسلمہ نے عظیم فتح حاصل کی تھی، اُس کی یاد میں مَیں پوری قوم سے اپیل کرتا ہُوں کہ’’7 ستمبر بروز ہفتہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ’’ یوم ختم نُبوّت ‘‘ پورے جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہُوئے اجتماعات اور مظاہرے کئے جائیں اور
مزید پڑھیے


پاک فوج ؔاور ہر پاکستانی دفاعی ؔجنگ میں !

جمعه 06  ستمبر 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔23 مارچ 1940ء کو جب قائداعظمؒ کی قیادت اور ’’ آل انڈیا مسلم لیگ ‘‘ کے پرچم تلے ، اسلامیان ہند نے لاہور کے ’’ منٹو پارک ‘‘( موجود ہ اقبال ؒپارک ) میں ’’قراردادِ پاکستان ‘‘ منظور کی تھی تو، قائداعظم محمد علی جناحؒ ، اُن کے نائبین اور ’’ آل انڈیا مسلم لیگ ‘‘ کے کارکنان ۔ ہندو اکثریت اور قیام پاکستان کی مخالف مذہبی جماعتوں (خاص طور پر ) کانگریس نواز مولویوں کے خلاف ’’دفاعی جنگ ‘‘ میں مصروف تھے ۔ یہی وجہ ہے کہ ’’ یوم پاکستان‘‘ (23 مارچ ) ’’ یوم آزادی‘‘ (14
مزید پڑھیے


مہاتما ؔبُدّھ ، مسٹر گاندھی ؔ، نہرو ؔاور اِندرا ؔگاندھی!

بدھ 04  ستمبر 2019ء
اثر چوہان
6 اگست 2019ء کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہُوئے۔ وزیراعظم عمران خان نے ، بھارتی وزیراعظم شری نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی جنم داتا ہندوئوں کی متعصب ، دہشت گرد تنظیم ’’راشٹریہ سیویم سیوک سنگھ ‘‘ ۔(R.S.S) سے شکوہ کِیا تھا کہ ’’ اُنہوں نے ہندوئوں کے لیڈر مہاتما گاندھی کو قتل کرادِیا تھا‘‘ ۔ اِس پر مَیں نے اپنے 14 اگست 2019ء کے کالم میں لکھا تھا کہ ’’ بھولے وزیراعظم !۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ تو ’’ گاندھی جی‘‘ کو ۔ مسٹر گاندھی ؔکہتے تھے اور گاندھی جی بھی ۔ قائداعظمؒ کو
مزید پڑھیے


جمعتہ اُلمبارک سے پہلے بیلسٹک ؔمیزائل غزنویؔ مُبارک!

هفته 31  اگست 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ حسب پروگرام وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پوری قوم نے ، "Kashmir Hour" منایا۔ الیکٹرانک میڈیا پر سب کچھ دِکھایا ، سُنایا گیا اور آج ( ہفتہ کے دن ) قومی اخبارات میں اُس کی تفصیلات بھی شائع کی گئی ہیں لیکن، جمعہ سے ایک دِن پہلے 29 اگست کو ملکی دفاع کو مزید مضبو ط بنانے کے لئے ایک اور قدم اُٹھاتے ہُوئے ، پاکستان نے ’’ فاتح سومناتھ ‘‘ غزنی کے سُلطان محمود غزنوی (998ئ۔ 1030ئ) کے نام پر۔ ’’زمین سے زمین پر مارنے والے "Ballistic Missile" غزنوی
مزید پڑھیے



کشمیریوں سے یکجہتی ، بروز جمعہ!"Quick March"

جمعه 30  اگست 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا آئندہ اجلاس 17 ستمبر 2019ء کو شروع ہونے والا ہے ۔ شیڈول کے مطابق 27 ستمبر کو وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور 28 ستمبر بھارتی وزیراعظم مسٹر نریندر مودی ۔ 27 ستمبر کو ’’جمعتہ اُلمبارک ‘‘ (Friday) ہوگا اور 28 ستمبر کو ’’ہفتہ ‘‘ (Saturday) ۔ جمعتہ اُلمبارک کو ہم مسلمان اپنی اپنی قریبی مسجد میں نمازِ جمعہ ادا کرتے ہیں ۔ ماہِ رمضان کے آخری جمعہ کو ’’ جمعتہ الوداع ‘‘ کہا جاتا ہے ۔ جمعہ کی فضیلت یہ ہے کہ ’’ یہ دِن
مزید پڑھیے


شکّر گنج جیؒ !۔ تُہاڈی ملنگنی ، شکّر کِیویں ، وَنّڈے؟

جمعرات 29  اگست 2019ء
اثر چوہان
پرسوں (27 اگست کو ) پاک پنجاب کے شہر پاکپتن میں چشتیہ سلسلہ کے ولی اور پنجابی زبان کے پہلے شاعر حضرت فرید اُلدّین مسعود المعروف بابا فرید شکر گنج ؒ کے 777 ویں عُرسِ مبارک کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے ۔ خبروں کے مطابق دربار کے سجادہ نشین ، دیوان مودود مسعود چشتی نے عُرس مبارک کے پہلے روز زائرین میں برکات تقسیم کیں توفضا ’’ حق فرید ؒ ، یا فریدؒ ‘‘ کے نعروں سے گونج اُٹھی ۔ پاکپتن میں آسودۂ خاک ، بابا فرید شکر گنج ؒ کی زندگی کا خاص پہلو
مزید پڑھیے


کرشن جنم ؔاشٹمی، کشمیری ؔمسلمان ، فیضانِ ؔرحمتؐ ِ بیکراں!

منگل 27  اگست 2019ء
اثر چوہان
ہندو دیو مالا کے مطابق 24 اگست کو ’’ وِشنو دیوتا‘‘ کے اَوتار ۔ شر ی کرشن جی مہاراج کے یوم پیدائش (کرشن جنم اشٹمی) کے موقع پر صادق آباد ( رحیم یار خان ) میں ہزاروں پاکستانی ہندوئوں سے خطاب کرتے ہُوئے ، ’’پاکستان ہندو کونسل ‘‘ کے سرپرست اور ’’ پاکستان تحریک انصاف ‘‘ کے رُکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے اعلان کِیا کہ ’’ پاکستان کے ہندو ’’ کرشن جنم اشٹمی‘‘ کا تہوار ، کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے طور پر منا رہے ہیں ‘‘۔ اِس موقع پر ہندو حاضرین نے کشمیری
مزید پڑھیے


’’سکھ ریاست پٹیالہؔ اور سیّد جمیل حسینؔ رضویؒ !‘‘

پیر 26  اگست 2019ء
اثر چوہان
معزز قارئین!۔ جب بھی ہم ’’یوم پاکستان ‘‘ ( 23 مارچ کو ) ’’یوم آزادی ‘‘ ( 14 اگست کو ) قائداعظمؒ ، علاّمہ اقبالؒ اور دوسرے مشاہیر کی سالگرہ یا برسی مناتے ہیں تو، مجھے تو، قیام پاکستان کی جدوجہد میں ، ہمارے آبائو اجداد کی جانی اور مالی قربانیوں کی یاد آتی ہے اور بقول شاعر … آئی جو، اُن کی یاد تو، آتی چلی گئی 5 اگست ،2019ء سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حکم سے بھارتی فوج اور درندہ صِفت ہندوئوں کی دہشت گرد تنظیم ’’ راشٹریہ سیویم سیوک سنگھ ‘‘ (R.S.S) اور اُس کی پروردہ جماعت
مزید پڑھیے


"China`s Love for Pakistan!"

جمعه 23  اگست 2019ء
اثر چوہان
گزشتہ روز عوامی جمہوریہ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی 3 سال کے لئے ملازمت میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہُوئے کہا ہے کہ ’’ جنرل باجوہ کی زیر کمان فوج ملکی سلامتی، خود مختاری، علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گی‘‘۔ دوسری خبر یہ ہے کہ ’’ چین کے وزیر خارجہ "Mr. Wang Yi" ۔6 ستمبر کو پاکستان کے یوم دفاع میں شرکت کریں گے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور عسکری قیادت سے بھارتی وزیراعظم مسٹر نریندر مودی کی طرف سے
مزید پڑھیے








اہم خبریں