Common frontend top








کالم


آج کے کالم 

  


کالم آرکیو


باقی سب خدمت کرنے کے لیے ہیں !

پیر 01 اپریل 2024ء
افتخار حسین شاہ
پاکستان کی سیاست کے تناظر میں مجھے یہ والا لطیفہ حقائق کے بہت قریب لگتا ہے ۔ ایک پٹھان ٹرین میں سفر کر رہا تھا ۔ سفر لمبا تھا ، ساتھ بیٹھی سواری نے وقت گزاری کے لئے سلسلہ گفتگو کچھ یوں شروع کیا کہ خان صاحب آپ کے علم میں ہے کہ ہمارے ملک پاکستان میں ذات پات کا نظام بہت پھیلا ہوا ہے ، یہاں کوئی سید ہے تو کوئی آرائیں ہے ۔ کوئی مراثی ہے تو کوئی گجر ہے ۔ آپ کے نزدیک کونسی ذات بہتر ہے ۔ خان صاحب بولے کہ بھائی ہمارے نزدیک تو یہ
مزید پڑھیے


اللہ پاک ہم سے ناراض تو نہیں؟

پیر 01 اپریل 2024ء
سہیل دانش
آخر کوئی تو وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہم پر اپنا رزق تنگ کر دیا ہے جس سے ملو وہ بے سکون بدحال غیر مطمئن اور ٹینشن میں دکھائی دیتا ہے۔اگر ہم اس احساس اور منطق کو مان لیں کہ اللہ پاک ہم سے ناراض ہیاس لئے اس نے ہم پر ان نعمتوں کو سکیڑ دیا۔ جس کے سبب ملک کی اکثریت پریشانیوں‘ مصائب و الم اور آنسوئوں میں ڈوبتی جا رہی ہے۔ میںسوچ رہا ہوں کہ کہیں عوام کے یہ دکھ‘ آنسو اور آہیں اس ملک کے تمام مسائل کی بنیاد تو نہیں۔
مزید پڑھیے


وسائلِ دولت کی تقسیم کا مسئلہ

پیر 01 اپریل 2024ء
ڈا کٹر طا ہر رضا بخاری
نظام زکوٰۃ: معاشی وسائل میں اس کا مقصد واحد یہ ہے کہ دولت سب میں تقسیم ہوتی رہے اور کسی ایک گروہ کی اجارہ داری میں ہو کر ہی نہ رہ جائے چنانچہ نبی کریمﷺ نے اسی حقیقت کے پیش نظر حضرت معاذ بن جبلؓ کو یمن کا والی بنا کر ارکان اسلام کی وصیت فرماتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا:’’(زکوٰۃ کا مقصد یہ ہے کہ) ان کے مالداروں سے وصول کی جائے اور ان کے محتاجوں پر تقسیم کر دی جائے‘‘۔الغرض زکوٰۃ، اجتماعی معاشی نظام کا ایک خاص اور اہم مالی جزو ہے۔ اسی لیے اس کے وصول کرنے کا
مزید پڑھیے


دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست

پیر 01 اپریل 2024ء
اداریہ
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں صف اول جبکہ کراچی چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کا پہلا اور کراچی چھٹا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے ۔فضائی آلودگی نے عوامی زندگیوں کو خطرے سے دو چار کر رکھاہے ،بیماریاں اس قدر پھیل رہی ہیں کہ علاج ہی نایاب ہو چکے ہیں ۔یہی وجہ کہ ماحولیاتی آلودگی کے باعث سالانہ لاکھوں افراد موت کے منہ میں جا رہے ہیں ،فضائی آلودگی کے اسباب پر پابندی عائد کی جائے ، کوئلہ، لکڑی، تیل یا قدرتی گیس جلانے سے نکلنے والا دھواں، جنگلات میں
مزید پڑھیے


قائد حزب اختلاف کی تقرری میں غیر ضروری تاخیر!

پیر 01 اپریل 2024ء
اداریہ
قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل سے قائد حزب اختلاف کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سے رائے مانگ لی ہے۔ آئین پاکستان سپیکر کی غیر جانبداری کا تقاضا کرتا ہے تاکہ سپیکر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان رابطہ کار کا کردار ادا کرسکے اور اسمبلی اور حکومتی امور احسن انداز میں چلتے رہیں۔ قومی اسمبلی بزنس رولز میں لیڈر آف اپوزیشن کی ڈیکلیریشن کا طریقہ کار بھی وضع کر دیا گیاہے جس کے تحت سپیکر وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد اپوزیشن ارکان سے لیڈر آف اپوزیشن کا نام تجویز
مزید پڑھیے


معیشت بحالی کا پانچ سالہ روڈ میپ

پیر 01 اپریل 2024ء
اداریہ
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے ملکی معیشت بحال کرنے کے لئے کابینہ کو پانچ سالہ روڈ میپ دیدیا ہے۔ وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت بحالی کے لئے مختلف اہداف کا تعین کیا گیا ہے جن کے تحت سرکاری اخراجات میں کمی، برآمدات میں اضافہ، ہر وزارت کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ ، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن ، اگلے برس برآمدات کا ہدف ستائس ارب ڈالر رکھنا اور سرخ فیتے کے خاتمے کی خاطر سپیشل انوسٹمنٹ فیسلیٹی ایشن کونسل کے کردار کو زیادہ فعال بنانا
مزید پڑھیے


’سَر‘بچائیں!

اتوار 31 مارچ 2024ء
ڈاکٹر جام سجاد
ہر مسئلے میں سَر پھنسانے والا کبھی نہ کبھی مسئلے کا شکار ضرور ہوتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جب سَر پہ چوٹ لگتی ہے تو وہ دِل کی چوٹ بھلادیتی ہے۔ اِس وقت پنجاب بھر میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطًََ پانچ ہزار سے زائد ایمرجنسیز کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ جن میں تین ہزار میڈیکل، گیارہ سو کے قریب ٹریفک حادثات، پچاس سے قریب آتشزدگی، سو کے قریب جرائم، ڈیڑھ سوسے زائد ڈیلیوری، سوا سو کے قریب عمارتوں سے گرنے جبکہ کرنٹ لگنے کے تیس سے زائد واقعات روزانہ کی بنیاد پر رونما ہوتے ہیں۔کل ایمرجنسیز کے
مزید پڑھیے


گوگل ڈوڈل اور تصویری صحافت !

اتوار 31 مارچ 2024ء
سعدیہ قریشی
کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ گوگل کے ویب پیج پر ان کا لوگو کبھی کسی خاص دن کے موقع پر تبدیل کیوں ہو جاتا ہے . مثلاً پاکستان کا یوم آزادی ہو تو گوگل کا یہ لوگو سبز اور سفید رنگ میں پاکستان کے پرچم کی تصویر کے ساتھ نظر آتا ہے۔ اسی طرح آٹھ فروری 2024ء کو پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر بھی گوگل نے پاکستان کی جغرافیائی حدود میں اپنے آفیشل لوگو کو تبدیل کیا اسے گوگل ڈوڈل کی اصطلاح کا نام دیا گیا ہے۔گوگل آفس میں اس کا باقاعدہ
مزید پڑھیے


فول سے نفرت ، پھول سے محبت!

اتوار 31 مارچ 2024ء
ظہور دھریجہ
اپریل لاطینی زبان کے لفظ Aprillis یا Aprire سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے پھولوں کا کھلنا ، کونپلیں پھوٹنا ، قدیم رومی قوم موسم بہار کی آمد پر دیوتا کی پرستش کرتی اور لوگ یکم اپریل کو دیوتا کو خوش کرنے کے لیے اُوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے اور لوگ جھوٹ کا سہارا لیتے، آہستہ آہستہ یہ اپریل فول بن گیا، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس کا آغاز 1508ء سے ہوا اور برطانیہ میں 18 ویں صدی میں اس کا رواج عام ہو گیا۔ اپریل فول کی وجہ سے دنیا میں بہت سے حادثات رونما ہو چکے
مزید پڑھیے


پاک امریکہ عجب تعلقات، عجب مجبوریاں(2)!

اتوار 31 مارچ 2024ء
فیصل مسعود
امریکی صدر نے طویل انتظار کے بعد بالآخر بذریعہ خط شہباز حکومت کے قیام پر گرم جوشی اور کئی معاملات پر تعاون کے اعادے کا اظہار کیا ہے۔اپنے 17مارچ کے اسی عنوان سے لکھے گئے کالم میں ہم پاک امریکہ تعلقات کی تاریخ کے ایک اجمالی جائزے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ امریکہ جمہوریت کا دشمن ہرگزنہیں ،پاکستان کے باب میں بس کچھ مجبوریاں آڑے آجاتی رہی ہیں۔ہم نے یہ بھی دیکھا کہ امریکہ کی پاکستان میں دلچسپی تاریخی طور پر واقعاتی (Transactional)رہی ہے۔چنانچہ سرخ آندھی کے خلاف سلک روٹ پر بندباندھنا ہو، گرم پانیوں تک چین
مزید پڑھیے


مقصدِ تخلیقِ زندگی کچھ اور ہے

اتوار 31 مارچ 2024ء
ڈاکڑ محمد فیصل علی
وہی ہے جس نے بھید وں بھری یہ کائنات تخلیق کی ۔یہ بھیدوں بھری کائنات جس میں اسرار در اسرار ہیں، غور کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں ، راز ہیں۔وہ راز، جو کسی ریاضت کیش پر کھلتے ہیں اور خلوص والوں پر۔ وہ ،جو رائی کے دانے کے برابر بھی خلوص دیکھ لیتا ہے، وہ ،کسی خالص کو بے مراد نہیں رکھتا۔ سو کسی راز تک پہنچنا ہے تو پورے خلوص کے ساتھ ریاضت کا دامن تھام لیجئے۔ جان لیجئے، یہ کائنات اور خدائے واحد و یکتا کا کلام ایک مسلسل دعوت ِ فکر و عمل ہے۔ وہ کہتا ہے
مزید پڑھیے


سیاست کی ظرافت

اتوار 31 مارچ 2024ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
سوال تو بنتا ہے کہ شرافت کی ظرافت ہو سکتی ہے، صحافت کی ظرافت ممکن ہے، حتیٰ کہ آفت کی ظرافت کے نمونے بھی ملتے ہیں،تو پھر ایسے میں سیاست کی ظرافت کو بھلا کیا تکلیف ہے؟ ہمارے نزدیک مزاح یا ظرافت کی سب سے آسان تعریف یہ بنتی ہے کہ ’گری پڑی جزئیات کو پلکوں سے اٹھا کے ہونٹوں پہ سجانے کا نام مزاح ہے۔‘ حکیم جی فرماتے ہیں کہ موجودہ الیکشن میں عوام کی نظروں سے گری پڑی ’جزئیات‘ کو پلکوں کے چِمٹے سے اُٹھا کے جس طرح اسمبلی اور میڈیا کے ہونٹوں پر سجایا گیا
مزید پڑھیے


پاکستان کا فلسطینیوں کی حمایت کا اعادہ

اتوار 31 مارچ 2024ء
اداریہ
فلسطینی سفیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ ہر فورم پر آواز بلند کرے گا‘ عالمی برادری فلسطینیوں کے تحفظ یقینی بناتے ہوئے غزہ میںا نسانی امداد پہنچانے کے لئے کوششیںکرے۔ اس میں شبہ نہیں کہ پاکستان اپنے قیام سے آج تک ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت کرتا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اس نے آج تک اسرائیل کے وجودکو تسلیم نہیں کیا اور اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر ہمیشہ فلسطینی موقف کو اجاگر کیا اور فلسطینیوں کی جدوجہد میں ان
مزید پڑھیے


پارلیمنٹ میں آلودہ پانی کی فراہمی کا انکشاف

اتوار 31 مارچ 2024ء
اداریہ
وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہائوس اور لاجز کے 10میں سے 9پانی کے سیمپلز مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر ریسورشز کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک کی 80فیصد آبادی آلودہ اور مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہے۔ رپورٹ کے مطابق پانی میں آلودگی زیادہ تر فضلے میں پیدا ہونے والے جراثیموں ‘ زہریلی دھاتوں اور پانی میں حل شدہ مضر صحت عناصر نائٹریٹ اور فلورائیڈ کی صورت میں پائی جاتی ہے ،دیہی علاقوں میں 82فیصد نمونے آلودہ پائے گئے ہیں تو شہروں میں یہ تناسب اس سے بھی بدتر ہے ۔ایک محتاط
مزید پڑھیے


امریکی صدکا وزیراعظم پاکستان کو خط

اتوار 31 مارچ 2024ء
اداریہ
امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط ارسال کیا ہے، جس میں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں کسی بھی پاکستانی سربراہ مملکت سے امریکی صدر کایہ پہلا باضابطہ رابطہ ہے ،وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر نے خط میں کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے ، دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے
مزید پڑھیے