Common frontend top








کالم


آج کے کالم 

  


کالم آرکیو


ایرانی صدر کا دورہ اور اقبال کا خواب!

جمعرات 25 اپریل 2024ء
ذوالفقار چوہدری
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہو گئے۔ اس دورے کی اہمیت کا اندازہ ایرانی صدر کے پاکستان میں قیام کے دوران امریکہ عہدیداروں کے پیٹ میں اٹھتے مروڑوں سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے ۔ دو برادر اسلامی ممالک کے تعلقات کے بارے میں امریکہ کے پیچ وتاب کو علامہ اقبال کے دو اشعار سے سمجھا جا سکتا ہے۔ پانی بھی مسخرّ ہے، ہوا بھی ہے مسخرّ کیا ہو جو نگاہِ فلکِ پِیر بدل جائے جب اقبال نے یہ اشعار کہے تھے اس وقت پہلی جنگ عظیم میں سلطنت عثمانیہ کی شکست کے بعد
مزید پڑھیے


روایتی انتخابی عمل کے ماحولیاتی مضمرات

جمعرات 25 اپریل 2024ء
ڈاکڑ محمد فیصل علی
ماحولیاتی تبدیلیاںنا صرف انتہائی تیزی اور شدت سے رونما ہو رہی ہیں بلکہ نظام زندگی کو بھی اُسی شدت سے متاثر کر رہی ہیں ۔یہ تبدیلیاں اس قدر شدید ہیں کہ گذشتہ برس کے درجہ حرارت سے جُڑے ہوئے اعدادو شمار اسے تاریخ کا گرم ترین سال ثابت کر چکے ہیں ۔ گلوبل وارمنگ اس وقت گلوبل بوائلنگ بنتی جا رہی ہے اوریہ رجحان ایک بڑے پیمانے پر ماحولیاتی خطرات و خدشات کی جانب اشارہ کر رہا ہے ۔ چنانچہ گذشتہ دو تین دہائیوں سے دنیا بھر میں ماحول دوست اقدامات پر مناظروں، مکالموں اورمباحثوں میں نا صرف تیزی آئی
مزید پڑھیے


صدر ابراہیم رئیسی اسلام آبادمیں

جمعرات 25 اپریل 2024ء
جاوید صدیق
ایرا ن کے صدر ابراہیم رئیسی ایسے وقت میں پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے ہی جب کہ مشرق وسطی میں کشیدگی اپنی انتہا پر ہے۔ گزشتہ برس سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد جس سفاکی سے اسرائیل نے غزہ میں موجود فلسطینیوں کو بربریت کا نشانہ بنایا ہے اُس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ چنگیز خان، ہلاکو اور دوسرے ظالم درندہ صفت حملہ آور بھی اسرائیلی حکمرانوں کے مقابلے میں معصوم لگتے ہیں۔ اسرائیل پر حماس کے حملے کو اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور اُن کی کابینہ اور فوجی کمانڈر حماس
مزید پڑھیے


اہل اقتدار ملک کے لئے سوچیں!

جمعرات 25 اپریل 2024ء
علی احمد ڈھلوں
اس وقت ملک کی موجودہ صورتحال میں ایک بار پھر تحریک انصاف اور حکمران اتحاد کے درمیان مذاکرات کی باتیں ہو رہی ہیں، کہیں یہ کہا جا رہا ہے کہ ہم نے سیاسی شخصیات سے مذاکرات کا آپشن ہمیشہ کھلا رکھا ہے،کہیں کہا جا رہا ہے کہ اگر بانی تحریک انصاف ضد چھوڑ دیں تو اْن کے ساتھ بات چیت ہو سکتی ہے، بلکہ خان صاحب تو خود بھی بارہا کہہ چکے ہیں میں نے کبھی بات چیت کے راستے کو مسترد نہیں کیا۔ لیکن کچھ حکومتی اور غیر حکومتی شخصیات ہیں جو چاہتی ہے کہ یہ لڑائیاں یوں ہی
مزید پڑھیے


انتخابی جنگ کے نئے ہتھیار اور مودی کی ہرزہ سرائی …(2)

جمعرات 25 اپریل 2024ء
افتخار گیلانی
کتاب کے مطابق اب تقریباً تمام پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم کے مارکیٹنگ کے شعبے کو سنبھالنے کے لیے پیشہ ور افراد کو نوکریوں پر رکھا ہے۔ ان کو ٹی وی اشتہارات، انتخابی گانوں، ہورڈنگز کے گرافکس اور اخباری اشتہارات کی باگ ڈور سونپی گئی ہے۔پرشانت کشور کے ساتھ شیو وکر م سنگھ نے 2017میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے کانگریس کے لیڈر امریندر سنگھ کی مہم کی کمان سنبھالی تھی۔ ان کی کہنا ہے کہ مہم کے آغاز میں ان کو ادراک ہوا کہ پٹیالہ کے راج گھرانے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے امریندر سنگھ کو مہاراجہ کہہ
مزید پڑھیے


القدس (یروشلم) کا دفاع کس کی ذمہ داری ہے؟

جمعرات 25 اپریل 2024ء
آصف محمود
سوال یہ ہے کہ یروشلم کا دفاع کس کی ذمہ داری تھی؟ جواب یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جب اپنے ہی چارٹرکو پامال کرتے ہوئے اور اقوام متحدہ ہی کی سب کمیٹی کی رپورٹ کو ٹھکراتے ہوئے فلسطین کو تقسیم کرکے یہاں فلسطین کے ساتھ ایک یہودی ریاست کے قیام کی قرارداد منظور کی تو اسی قرارداد میں یہ اصول طے کیا کہ القدس (یروشلم) کسی بھی ریاست کا حصہ نہیں ہو گا، اس کی بین الاقوامی حیثیت ہو گی اور یہ اقوام متحدہ کے انتظام میں دیا
مزید پڑھیے


روحانیت، استدراج ،قرب الٰہی

بدھ 24 اپریل 2024ء
محمد عامر خاکوانی
تصوف اور روحانیت کے حوالے سے حالیہ کالموں کی سیریز سی بن گئی ہے، اس سلسلے میں ایک آد ھ اورآنا ہے۔مجھے اندازہ ہوا کہ اس موضوع میں قارئین کی خاصی تعداد دلچسپی رکھتی ہے۔لوگ سوالات بھی پوچھ رہے ،اپنا فیڈبیک بھی دیتے ہیں۔ اگلے روز صحافی، کالم نگاربرادرم افتخار گیلانی کا واٹس ایپ میسج آیا۔ انہوں نے اس سیریز کی ستائش کے ساتھ یہ نکتہ اٹھایا کہ روحانیت کے واقعات صرف اسلام تک محدود نہیں ہیں، یہ لگتا ہے اس علم کا حصہ ہے جس کی ابھی تک وضاحت نہیں ہوسکی (branch of unexplained knowledge)۔گیلانی صاحب کا
مزید پڑھیے


سعودی عرب، پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا خواہاں

بدھ 24 اپریل 2024ء
قادر خان یوسف زئی
سعودی عرب کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ ایک اسٹریٹجک اقدام ہے جس کا مقصد اپنے اقتصادی اور جغرافیائی سیاسی اثر و رسوخ کو اپنی سرحدوں سے باہر پھیلانا ہے۔ یہ سرمایہ کاری صرف گزشتہ تین سے چار دہائیوں کے دوران تیل سے حاصل ہونے والے منافع سے فائدہ اٹھانے کے لیے نہیں ہے بلکہ خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے اور پاکستان جیسے اہم اتحادی کی حمایت حاصل کرنے کے لیے بھی ہے۔ پاکستان کے نقطہ نظر سے، یہ سرمایہ کاری ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کی اطلاعات نے عالمی
مزید پڑھیے


ایران اور پاکستان

بدھ 24 اپریل 2024ء
ڈاکٹر جام سجاد
ایرانی ِ صدر ابراہیم رئیسی حکومتی وفد کے ہمراہ تین روزہ پاکستانی دورے پر ہیں۔ یہ دورہ پاکستان اور ایران کے دیرینہ اور دیرپا تعلقات پہ دور رَس نتائج کا حامل ہوگا۔اِس دورے کا عالمی پس ِ منظر ہے۔ پہلے صہیونی ریاست اسرائیل نے دمشق میں ایران کی ایمبیسی پرراکٹ حملہ کرکے سات ایرانی شہری شہید کردیئے۔ جس کے جواب میں ایران نے صہیونی ریاست پہ تین سو میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا۔ اگرچہ ایرانی حملہ میں کوئی اسرائیلی شہری ہلاک نہیں ہوا مگر ایران نے صہیونی ریاست اور اْس کے حلیفوں کو یہ پیغام ضرور دے دیا
مزید پڑھیے


’’حافظ نعیم الرحمن اور منجمد جماعت اسلامی ‘‘

بدھ 24 اپریل 2024ء
احسان الرحمٰن
سید مجتبیٰ سے پرانی یاد اللہ ہے آج کل لندن میں ہوتے ہیں کسی زمانے میں کراچی سے پبلک اخبار شائع ہوتا تھامیں اور سید مجتبیٰ نیوز ڈیسک پر ساتھ کام کرتے تھے پھر سید صاحب لندن سدھار گئے لیکن رابطے میں رہتے ہیں ۔ایک دن بتانے لگے کہ 2015 ء میں کچھ فرصت ملی تو سوچا پی ایچ ڈی کر لی جائے،2500 الفاظ کا پرپوزل تیار کیا اور برطانیہ کی دو یونیورسٹیوں کو بھیج دیا، دوما ہ بعد برمنگھم یونیورسٹی سے اسسٹنٹ پروفیسر کیتھرین براؤن نے رابطہ کیا میںملاقات کے لئے گیا تو انہوں نے موضوع کے انتخاب کو
مزید پڑھیے


بھارتی انتخاب اور مسلمان

بدھ 24 اپریل 2024ء
محمد صغیر قمر
دنیا کی نام نہاد ’’بڑی‘‘ جمہوریت‘‘ کے ہاں اس برس انتخابات کا عمل شروع ہو چکا ہے اور 4 جون تک یہ عمل جاری رہے گا۔ان انتخابات کے نتائج کیا ہوں گے؟اس بارے میں قبل ازوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن مسلم آبادی کے حوالے سے بھارت کی تمام سیاسی جماعتوں کاطرز عمل بالکل واضح اور دوٹوک ہے۔بھارت میں مسلمانوں کی آبادی اس وقت انڈونیشیا کے بعد سب سے زیادہ ہے۔بھارت میں رائے عامہ کے سروے اوپنیین پول(Opinon pole ) کے مطابق2024ء میں بھارتی مسلمان دس وجوہ سے جان بوجھ کرپسماندہ رکھے گئے ہیں یااچھوت تصور کیے جاتے ہیں۔ بھارت میں
مزید پڑھیے


قدیم پنجابی ناموں کا تاریخی ریکارڈ……(2)

بدھ 24 اپریل 2024ء
اشرف شریف
سدا نہ پھولن توریا نفرا ۔سدا نہ ساون ہو۔ (سرسوں کے پھول ہمیشہ نہیں رہتے،نہ ساون ہمیشہ رہتا ہے۔اس کہانی میں باسک ناگ‘ طوطے‘ ہنس‘ گوہ کے نام ہیں‘ گھوڑے اور اونٹ کا ذکر ہے۔ٹاہلی کے درخت کا ذکر ہے‘ ڈھاک کے درختوں کا ذکر ہے۔ ہرن اور ہرنی ہیں۔ بنسری ہے۔ گھاس کی بات ہے گیدڑ‘ قصاب‘ سنار‘ ترکھان ہیں۔ راکھشس کے لئے روٹیاں بناتی عورت ہے۔ اس کہانی میں ایک دلچسپ واقعہ راجا رسالو کے ہاتھوں قتل ہونے والے سات راکھشسوں کی بہن کا ہے جو گندہ گڑھ کی پہاڑیوں میں چھپ گئی۔ یہ پہاڑیاں اٹک کے شمال
مزید پڑھیے


انتخابی جنگ کے نئے ہتھیار اور مودی کی ہرزہ سرائی

بدھ 24 اپریل 2024ء
افتخار گیلانی
2014میں بھارت میں ہو رہے عام انتخابات کو کورکرنے کیلئے میں صوبہ بہار کے سمستی پور قصبہ میں وارد ہوگیا تھا۔ معلوم ہوا کہ ہوٹل کے سامنے ہی ایک مقامی سینما ہال کے منیجر کے کمرے میں قصبہ کے سیاسی کارکن، ذی عزت اور دانشور قسم کے افراد شام کو جمع ہوتے ہیں اور ایک مقامی کلب جیسا ماحول ہوتا ہے۔ میں بھی سیاسی سن گن لینے کیلئے ایک بن بلائے مہمان کی طرح ان کے کلب میں پہنچا۔نئی دہلی کے صحافی کی اپنے دفتر میں کوئی عزت و وقعت ہو یا نہ ہو، مگر دارالحکومت کے باہر قدم رکھتے
مزید پڑھیے


خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں

بدھ 24 اپریل 2024ء
اداریہ
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 11 دہشتگرد ہلاک کر دئیے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشن کیے، انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن شمالی وزیرستان میں کیا گیا جہاں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دوسرا آپریشن ڈیرہ اسماعیل میں کیا گیا جہاں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں اور سمگلروں کا گٹھ جوڑ ہے ،جس نے محکمہ ایکسائز اور کسمٹز کے کئی ملازمین
مزید پڑھیے


ماتحت عدلیہ کے ججوں کو سزائیں

بدھ 24 اپریل 2024ء
اداریہ
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کرپشن، مسن کنڈکٹ کے الزامات ثابت ہونے پر ایک سول جج کو ملازمت سے برخاست، ایک کی 3سال تک 19ویں سکیل کی مراعات کی کٹوتی، ایڈیشنل سیشن جج کی ماہانہ مراعات، پنشن و دیگر مراعات ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ الزامات سے بری ہونے والے ایک سول جج کی انکوائری ختم کر دی گئی۔ اس میں شبہ نہیں کہ ماتحت عدلیہ کو ہمیشہ کرپشن اور مس کنڈکٹ جیسے الزامات کا سامنا رہا ہے۔ اس بارے میں سائلین کی شکایات عام ہیں۔ عدلیہ انصاف فراہم کرنے والا معتبر ترین ادارہ ہے جو
مزید پڑھیے